سرورق / خبریں / لوک سبھا:پیلی دال میں ملاوٹ کا مسئلہ اٹھا –

لوک سبھا:پیلی دال میں ملاوٹ کا مسئلہ اٹھا –

نئی دہلی: (یو این آئی) پیلی دال میں مضر اشیاکی ملاوٹ کولے کر آج لوک سبھا میں غریبوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کئے جانے کا معاملہ اٹھا۔بیجو جنتا دل کے بھتوہری مہتاب نے یہ معاملہ وقفہ صفر میں اٹھایا اور کہا کہ غریبوں کے کھانے کے ساتھ ملاوٹ کرکے کالابازاری کرنے والے ملک کے غریبوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں اور اسے روکنے کے لئے ضروری قدم اٹھائے جانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ دال بیرون ملک سے منگوائی جارہی ہے لیکن اس میں قوانین پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے اس لئے صحت کے لئے مضر اجزا کا اس میں استعمال کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے دالوں کی درآمد کی پالیسی پر حکومت سے توجہ دینے کی اپیل کی اور کہا کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں۔صارفین امور کے وزیر رام ولاس پاسوان نے ایوان کو یقین دلایا کہ وہ اس شکایت پر توجہ دیں گے اور ضروری قدم اٹھائیں گے ۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی وہ اس معاملے کو دیکھیں گے اور لوگوں کی صحت سے کھلواڑ نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: