سرورق / خبریں / لنگایت مذہب کے تعلق سے بی جے پی رہنماؤں نے دھوکہ دیا۔کلکرنی

لنگایت مذہب کے تعلق سے بی جے پی رہنماؤں نے دھوکہ دیا۔کلکرنی

ہبلی۔ اے آئی سی سی صدر راہل گاندھی، وزیراعلیٰ سدارامیا کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور، ریاستی کانگریس نگراں کار وینو گوپال و دیگر رہنماؤں کا یہاں ایرپورٹ میں ریاستی وزیر ونئے کلکرنی اور پارٹی کارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔راہل گاندھی ایرپورٹ کے باہر آئے اور کارکنوں ورہنما ؤں سے ملاقات کے بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر شیموگہ روانہ ہوگئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ونئے کلکرنی نے کہا کہ کانگریس ہائی کمان سے گزارش کی جائے گی۔ اس علاقہ میں 4لنگایتوں کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے ۔ انہوں نے بی جے پی رہنماؤں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ سب جھوٹوں کے سردار ہیں جنہوں نے علاحدہ لنگایت مذہب کے لئے کچھ نہیں کیا جبکہ سدارامیا نے ہمت دکھائی اور علاحدہ لنگایت مذہب کے لئے سفارش کی۔ انہو ں نے کہا کہ کانگریس اپنے بل بوتے پر اور دلت اقلیتی و پسماندہ طبقات کی حمایت و حکومت کی کارکردگی کی مدد سے برسراقتدار آئے گی۔ اس سے قبل ڈاکٹر پرمیشور نے کہا کہ اب تک کسی بھی امیدوار کا نام حتمی نہیں کیا گیا ہے ۔جبکہ بے شمار عرضیاں موصول ہوئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور امیت شاہ چاہے جتنے بھی ریاستی دورے کرلیں، کانگریس کو کچھ فرق نہیں پڑے گا۔اس دوران مقامی بزرگ کانگریس رہنما پی ایچ نیرلا کیری نے کانگریس پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف غصہ کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ کانگریس میں باہر آنے والوں کو ہی زیادہ اہمیت دی جاتی ہے ۔ راہل گاندھی سے ملاقات کے لئے آئے نیرلا کیری کو پولیس اور حفاظتی دستہ کی جانب سے اجازت نہ دئے جانے پر بوکھلائے نیرلا کیری نے اپنا غصہ اتارا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: