سرورق / بین اقوامی / لندن : بم دھماکہ کے بعد آگ، پانچ زخمی-

لندن : بم دھماکہ کے بعد آگ، پانچ زخمی-

لندن، برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے ایک جنرل اسٹور میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے کہا ہے کہ دھماکے کے پیچھے دہشت گردوں کا ہاتھ دکھائی نہیں دیتا۔پولیس نے کہا “آگ بجھانے کے لئے تمام ایمرجنسی خدمات کی مدد لی گئی۔ فائر بریگیڈ کی کی چھ گاڑیاں موقع پر پہنچی۔ آگ لگنے سے ارد گرد کی عمارتوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔لوگوں کو بھی وہاں سے ہٹا دیا گیاہے‘‘۔
بعد میں پولیس نے کہا کہ فائر بریگیڈ سروس کے ساتھ مل کر دھماکے کی تحقیقات کی گئی۔ پولیس نے کہا’’فی الحال اس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق ‘دکھائی نہیں دیتا۔ مقامی اسپتال نے کہا، “دھماکے اور آگ سے زخمی پانچ افراد میں سے چار کی حالت نازک ہے‘‘۔ ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی جائے حادثہ کی تصاویر اور ويڈيو میں آسمان میں آگ کی لپٹیں اٹھتی دکھائی دے رہی ہیں۔ جائے حادثہ پر راکھ اور ملبہ جمع ہو گیاہے۔ مقامی لوگوں نے کہا’’ہم نے تیز دھماکے کی آواز سنی. یہ کافی ڈرانے والی تھی۔ ہم نے اوپر جا کر کھڑکی سے دیکھا تو دھوئیں کا غبار دکھائی دے رہاتھا۔ اس کے کچھ سیکنڈ کے بعد آگ کی اونچی اونچی لپٹیں کھائی دینے لگیں‘‘۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: