سرورق / خبریں / لرننگ کمیونٹی سے جڑی کرناٹک کی پہلی دیہی اسکول یونیسکو ویژن کو اپنانے والی چکبالاپور کی بی جی ایس ورلڈ اسکول –

لرننگ کمیونٹی سے جڑی کرناٹک کی پہلی دیہی اسکول یونیسکو ویژن کو اپنانے والی چکبالاپور کی بی جی ایس ورلڈ اسکول –

بنگلورو – ریاست کرناٹک میں چک بالاپور کی بی جی ایس ورلڈ اسکول دیہی ہندوستان کی پہلی اسکول ہے جہاں یونیسکو کے ویژن کے تحت لرننگ کمیونٹی۔2020 سے جوڑا گیا ہے ۔ اس پروگرام کو ہندوستان میں پہلی بار دیہی اسکول میں نافذ کیا گیا ہے ۔ مائکرو سافٹ اور ٹیک اونٹ گرڈے نے کامیابی کے ساتھ بی جی ایس ورلڈ اسکول کے اساتذہ کے لئے ایم اے ایس پی پرو تربیتی پروگرام کو مکمل کیا ہے ۔ یہ ایک رہائشی دیہی اسکول ہے جہاں آئی سی ایس ای نصاب پڑھایا جاتا ہے ۔ پرنسپل کی اطلاع کے مطابق رواں تعلیمی سال میں اس اسکول میں دسویں جماعت کے نتائج 97 فیصد ہیں ۔ ٹیک اونٹ گرڈے کے سی ای او علی سیٹھ نے بتایا کہ 21 ویں صدی میں تعلیمی نظریہ کو دوبارہ تحریر کرنے کی ضرورت ہے ۔ پچھلے دور کی طرح اسکولوں کے لئے اینٹوں اور سیمنٹ کے بنیادی ڈھانچوں سے زیادہ جدید ٹیکنالوجی کے ڈھانچہ کی ضرورت ہے ۔ جن اسکولوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا وہاں انتظامیہ ،اساتذہ ، طلباء اور والدین لرننگ پروگرام سے جڑے رہیں گے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: