سرورق / خبریں / لال قلعہ کے بعد کرناٹک کی باری ’’سدرامیا کے خلاف بوتھ مینجمنٹ کا ذمہ لے گی آر ایس ایس‘‘

لال قلعہ کے بعد کرناٹک کی باری ’’سدرامیا کے خلاف بوتھ مینجمنٹ کا ذمہ لے گی آر ایس ایس‘‘

بنگلور۔5مارچ(ایجنسی)تری پورہ کے’’لال قلعہ‘‘میں بھگوا جھنڈا لہرانے کے بعد آر ایس ایس نے کرناٹک کا رخ کر لیا ہے۔تری پورہ کی طرح کرناٹک میں بھی ’’جیت‘‘دہرانے کیلئے آر ایس ایس نے بنگلورو میں اسٹیٹ ہیڈ کواٹر میں ایمرجنسی میٹنگ کی۔گزشتہ روز ہوئی اس میٹنگ میں آنے والے چناؤ کو لیکر’’ سنگھ کے پلان‘‘پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ میٹنگ میں کچھ بی جے پی لیڈر بھی موجود رہے۔ایک بی جے پی لیڈر کے مطابق تری پورہ میں ملی جیت سے آر ایس ایس حوصلہ افزا ہیں۔کانگریس یا علاقائی پارٹی کو شکست دینے کیلئے آر ایس ایس ہمیشہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی مدد کرنے کو تیا ر رہتی ہے۔ کرناٹک چناؤ میں بھی بی جے پی کی جیت ہو۔اس لئے آر ایس ایس نے بوتھ مینیجمنٹ کی ذمہ داری لی ہے۔بتادیں کہ ریاست میں اپریل میں انتخاب ہونے ہیں۔تری پورہ کے ’’لال قلعہ‘‘میں بھگوا جھنڈا لہرانے کے بعد آر ایس ایس نے کرناٹک کا رخ کر لیا ہے۔بی جے پی لیڈر کے کرناٹک کے موجودہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد آر ایس ایس کی قیادت نے بی جے پی سے کہا کہ وہ سدر امیا حکومت کو ہرانے کیلئے بوتھ مینجمنٹ کی ذمہ داری سنبھالے گی۔واضح ہو کہ 2014 کے لوک سبھا چناؤ کے دوران بھی آر ایس ایس نے کرناٹک میں بوتھ ذمہ داری سنبھالی تھی۔بی جے لیڈر نے کہاکہ آر ایس ایس ہمارے لئے اہم ہے۔اس نے چناؤ لڑنے میں ہمیشہ بی جے پی کی مدد کی ہے۔ایسا پہلی مرتبہ ہیکہ کرناٹک کو لیکر آر ایس ایس نے بوتھ مینجمنٹ کا فیصلہ لیا ہے۔
۔سنگھ کا یہ فیصلہ ہمارے لئے راحت کی بات ہے۔اس سے پہلے سنگھ دوسرے طریقوں سے پارٹی کی مدد کرتا تھا”

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: