سرورق / بین اقوامی / لاس ویگاس میں کنسرٹ پروگرام پر حملے میں کوئی ہندوستانی متاثر نہيں ہوا: وزارت خارجہ

لاس ویگاس میں کنسرٹ پروگرام پر حملے میں کوئی ہندوستانی متاثر نہيں ہوا: وزارت خارجہ

نئی دہلی، 2 اکتوبر (یو این آئی) وزارت خارجہ نے آج کہا کہ امریکہ کے لاس ویگاس میں اتوار کی دیر شام کو ایک میوزک کنسرٹ پروگرام کے دوران ہونے والی فائرنگ میں کوئی ہندوستانی شہری متاثر نہيں ہوا ہے، جس میں کم از کم 58 افراد ہلاک اور سیکڑوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے بتایا کہ لاس ویگاس میں حملے کی زد میں آنے والوں میں کسی ہندوستانی شہری کے شامل ہونے کی کوئي رپورٹ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سان فرانسسکو میں واقع ہندوستانی قنصل خانہ مسلسل صورتحال کی نگرانی کررہا ہے۔

 

Leave a comment

About Khamar Naz

Check Also

کیلی فورنیا میں آگ، ریاست کی تاریخ میں پانچویں خوفناک آتشزدگی –

لاس اینجلس، شمالی کیلی فورنیا کے جنگلوں میں لگی شدید آگ پر ابھی تک قابو …

جواب دیں

%d bloggers like this: