سرورق / خبریں / لاری ٹیمپو ٹکر 4 کی موت10افراد زخمی –

لاری ٹیمپو ٹکر 4 کی موت10افراد زخمی –

چنتامنی:لاری و ٹیمپو کے بیچ ٹکراؤ ہونے سے چار افراد ہلاک ہوکر دس افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے یہ حادثہ شہر کے مضافات میں واقع تمسندرہ کے قریب ہائی وے روڈ پر پیش آیا ہے چنتامنی رورل پولیس تھانہ سے ملی اطلاع کے مطابق شہر کے اے پی ایم سی مارکیٹ سے ٹماٹر لاد کر جارہی لاری اور چکبالاپور تعلقہ منچین ہلی سے قلی مزدور کو لیکر آرہی ٹیمپو یہاں کے تمسندرہ بالاجی رائس مل کے قریب ہائی وے روڈ پر دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکر مارلینے سے ٹیمپو ڈرائیور ہریش اور ٹیمپو میں سوار رمیش اشوت وینکٹ لکشمی موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ شدید زخمی نارائن سوامی انیل کمار وینکٹیش شری کانت گورماّ منی راجو اشوتماّ لکشمما نارائن اماّ ونیا کمار ان لوگوں کو چنتامنی سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ۔بتایا جارہا ہے یہ سارے لوگ قلی مزدوری کرکے چنتامنی واپس آرہے تھے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی وائی ایس پی ناگیش سرکل انسپکٹر بائر اپا سب انسپکٹر لیاقت وغیرہ پہنچ کر معائنہ کرکے لاری اور ٹیمپو کو اپنے قبضہ میں لیکر معاملہ درج کرلیا ہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

اتحاد کے لئے ہدف اور نظریہ میں یکسانیت ہونی چاہئے: کانگریس

جبل پور‘ کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ اور انتخابی مہم کمیٹی کے سربراہ جیوترادتیہ سندھیا نے …

جواب دیں

%d bloggers like this: