سرورق / قومی / نقوی نے ممبئی میں’’ نیا ہندستان -ہم کرکے رہیں گے‘‘ نمائش کا افتتاح کیا

نقوی نے ممبئی میں’’ نیا ہندستان -ہم کرکے رہیں گے‘‘ نمائش کا افتتاح کیا

 نئی دہلی،7 ستمبر(یو این آئی) اقلیتی امور کےمرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ رواداری ہندستان کی ثقافت اور عزم رہی ہے اور یہ ہماری آئینی ذمہ داری ہے کہ ہم اس ثقافت کا تحفظ کریں اور اسے مستحکم بنائیں۔

ممبئی کے باندرہ ریلوے اسٹیشن کے پاس ‘‘نئے ہندستان- ہم کرکے رہیں گے’’ نمائش کا افتتااح کرتے ہوئے مسٹر نقوی نے کہا کہ کسی بھی طرح کا تشدد اور انارکی ہندستان کے سماجی ہم آہنگی کےمضبوط تانے بانے اور کثرت میں وحدت کی طاقت کو کمزور کرنے کی ایک ساز ش ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہماری آئینی ذمہ داری ہے کہ ہم اس اتحاد کو بچائیں اور اس طرح کی برائی کی طاقتوں کو شکست دیں جو ہماری سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

 

Leave a comment

About Khamar Naz

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: