سرورق / خبریں / قوم سے محبت کر نے والا آر یس یس سے نفرت نہیں کر سکتا۔شہنواز بھگوا تنظیم کے دروازے سب کے لئے کھلے رہنے کا دعویٰ۔ناگپور آنے کی دعوت

قوم سے محبت کر نے والا آر یس یس سے نفرت نہیں کر سکتا۔شہنواز بھگوا تنظیم کے دروازے سب کے لئے کھلے رہنے کا دعویٰ۔ناگپور آنے کی دعوت

نئی دہلی ،بی جے پی کے سینئر لیڈر سید شاہنواز حسین نے کہا کہ آر ایس ایس کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں اور وہ ذات، مذہب اور پارٹی نہیں پوچھتا۔کانگریس لیڈر آنند شرما پر چٹکی لیتے ہوئے شاہنواز حسین نے کہا کہ آنند شرما ایکبار ناگپور ہوکر آئیں، تو ان کا بھی قد بلند ہو جائے گا۔بی جے پی کے سینئر ترجمان نے کہا کہ کانگریس نے اب تک آر ایس ایس کے بارے میں پروپیگنڈہ کرنے کا کام کیا ہے۔کانگریس کے لیڈروں کو ناگپور جاکر آر ایس ایس کو سمجھنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ آر ایس ایس کے دروازے کسی کیلئے بند نہیں ہیں۔ آر ایس ایس سب کے لئے ہے۔ آر ایس ایس ذات، مذہب اور پارٹی نہیں پوچھتا ہے۔ آر ایس ایس راشٹربھکتو کی تنظیم ہے جو بھی قوم سے محبت کرے گا، وہ آر ایس ایس سے نفرت نہیں کر سکتا۔کانگریس لیڈر آنند شرما کے بیان کا ذکر کرتے ہوئے شاہنواز حسین نے کہا کہ ایک بار وہ ناگپور ہو کر آئیں گے، تو ان کابھی قد بلند ہو جائے گا۔ غور طلب ہے کہ کانگریس لیڈرآنند شرما نے سابق صدر پرنب مکھرجی کے آر ایس ایس کے پروگرام میں جانے کو لے کر کل سوال کھڑا کیا تھا۔آنند شرما نے آج کہا کہ مکھرجی کے اخلاقی قوت، صوابدید اور سیکولر آئینی جمہوریت کو بلند رکھنے کے تئیں ان کے عزم پر کبھی شک نہیں رہا اور ناگپور میں خطاب کے بعد ان کا قد پہلے سے اور بلندہو گیا ہے۔یادر رہے کہ سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے ناگپور واقع آرایس ایس دفتر میں خطاب کئے جانے کو لے کر کانگریس کے لیڈر اور سابق مرکزی وزیر آنند شرما نے ناراضگی ظاہر کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ پرنب مکھرجی کے اس قدم سے کانگریس کے لاکھوں کارکنان ناراض ہوگئیہیں، لیکن پرنب مکھرجی کی تقریر کے ایک دن بعد ہی انہوں نے یوٹرن لے لیا ہے۔ آنند شرما نے سابق صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی کی تقریر کی جم کر تعریف کی ہے۔آنند شرما نے کہا کہ اس تقریر کے بعد پرنب مکھرجی کا قد مزید بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا “پرنب دا، ناگپور میں آپ کا قد اور بڑا ہوگیا ہے۔ ہمیں آپ پر فخر ہے۔ سیکولرآئینی جمہوری کو بنائیرکھنے کے لئے آپ کی طاقتوں پر ہمیں کوئی شک نہیں تھا۔ انہوں نے مزید لکھا ہے آپ نے آرایس ایس کو ہندوستان کے روا داری اور تنوع کے بارے میں بتایا۔ امید ہے کہ وہ آپ کے پیغام پرعمل کریں گے۔اس سے قبل آنند شرما نے پرنب مکھرجی کی جم کر تنقید کی تھی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

مراٹھواڑہ میں زوردار بارش –

اورنگ آباد : مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد ، عثمان آباد،لاتور ،ہنگولی ، پربھنی اور ناندیڑ …

جواب دیں

%d bloggers like this: