سرورق / خبریں / قرضہ ادا کرنے کیلئے بی آئی اے ایل کو مزید 10سالوں کی مہلت ریاستی کابینہ اجلاس میں کیا گیا فیصلہ : کرشنا بائرے گوڈا

قرضہ ادا کرنے کیلئے بی آئی اے ایل کو مزید 10سالوں کی مہلت ریاستی کابینہ اجلاس میں کیا گیا فیصلہ : کرشنا بائرے گوڈا

بنگلورو; کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ایرپورٹ کی تعمیر کے لئے ریاستی حکومت نے بغیر سود کے جو قرضہ دیاہے اس کو ادا کرنے کی میعاد میں مزید 10 سال تک کی توسیع کی گئی ہے ۔ انٹرنیشنل ایرپورٹ کی تعمیر کے لئے ریاستی حکومت بنگلورو انٹرنیشنل ایرپورٹ لمیٹڈ (بی آئی اے ایل ) کو بغیر سود کے 337.50 کروڑروضہ قرضہ فراہم کیا تھا ۔ اس موقع پر کئے گئے معاہدے کے مطابق قرضہ کی ادائیگی کا عمل شروع ہوجانا چاہئے تھا لیکن یہاں دوسرے رن وے کا تعمیری کام سمیت ایرپورٹ کی توسیع کا کام شروع ہوا ہے جس کے سبب حکومت کو قرضہ کی ادائیگی کو بی آئی اے ایل کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ ان تمام باتوں پر غور کرنے کے بعد گزشتہ روز منعقدہ کابینہ اجلاس میں قرضہ کی ادائیگی کی میعاد میں 10سال تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ محکمہ قانون و پارلیمانی امور کرشنا بائرے گوڈا نے بتایاکہ معاہدہ کے متعلق ریاستی حکومت کے تقریباً 26 فیصد ایکویٹی شیئرکا ہونا ضروری ہے جس کے سبب بی آئی اے ایل نے ایرپورٹ کی توسیع کے موقع پر زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی تھی ۔ موجودہ صورتحال میں ایسا کرنا مناسب نہیں ہے جس کے سبب مارکیٹ سے سرمایہ کاری حاصل کرنے کیلئے بی آئی اے ایل کو ہدایت دی ہے ۔ اس دوران قرضہ کی ادائیگی کے موقع پر ایرپورٹ کے سکینڈ فیس کی ترقی میں رکاوٹیں پیش آسکتی ہیں۔ اسی لئے اس سے قبل فراہم کئے گئے 337.50 کروڑ روپیو ں کو بغیر سود کے ادائیگی کے لئے جو میعاد مقرر کی گئی تھی اس میں مزید 10سالوں تک کی توسیع کرنے کے متعلق کابینہ نے فیصلہ کیا ہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: