سرورق / خبریں / قانون کے مطابق ضروری اقدامات کریں: روہنی سندوری

قانون کے مطابق ضروری اقدامات کریں: روہنی سندوری

ہاسن: ڈپٹی کمشنر روہنی سندوری نے ارکل گڈھ میں عوامی مسائل سننے کیلئے جنا سمپرک سبھے کا انعقاد کیا۔ شکشکرا بھون میں تقریباً 4 گھنٹوں تک 200سے زیادہ عرضیاں قبول کی گئیں اور متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ قانون کے تحت ضروری اقدامات کریں۔ سروے، پھوڑی، درستی، اراضی منظوری، تدپڑی سمیت دیگر دستاویز سے متعلق عوام نے شکایتیں پیش کیں۔ آشریہ اسکیم کے تحت گھروں کی منظوری سرکاری زمین پر سے قبضے ہٹانے کے معاملے میں تاخیر اور لاپروائی برتے جانے کے بارے میں بھی شکایتیں موصول ہوئیں۔ عوام نے اس درمیان دیہاتوں کی سڑکوں کی خستہ حالی مرمت اور بجلی کے کنکشن کے بارے میں بھی شکایت کی اور ضروری دستاویز حاصل کرنے کیلئے صبح تا شام ہفتوں تعلقہ آفس کے چکر کاٹنے کے بارے میں بھی برہمی ظاہر کی۔ ضلع پنچایت رکن رتنما لوکیش نے اس موقع پر ہچنا کپلو ایتا نیراوری منصوبے اور اڈیکے بمناہلی ایتا نیراوری منصوبوں کیلئے زمین فراہم کرنے والوں کو معاوضہ نہ دئے جانے کے بارے شکایت پیش کی۔ آنگن واڑی کی عمارتوں کی خستہ حالی اور اسکولوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے بارے میں بھی شکایتیں سنی گئیں، تمام عرضیوں کو قبول کرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بغیر کسی الجھن اور تنازعہ کے جتنی جلدی ہوسکے مسائل حل کرنے افسروں کو ہدایت دیں۔ اسسٹنٹ کمشنر لکشمی کانت ریڈی نے کہا کہ اس جناسمپرک سبھے میں زیادہ تر شکایتیں سروے کی کارروائی سے متعلق موصول ہوئی ہیں۔ جنا سمپرک سبھے میں شرکت کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر روہنی سندوری نے بتایا کہ عوام کی سہولت کیلئے تعلقہ سطح پر ہی مسائل سننے کے اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں۔ارکل گڈھ تعلقہ میں 200 زائد شکایتیں موصول ہوئی ہیں، جنہیں قانون کے تحت فوری حل کرنے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی گئی ہے اس موقع پر اراضی دستاویز محکمہ کے ڈپٹی ڈائرکٹر کرشنا کمار، کرناٹکا اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ڈویژنل کنٹرولر یشونت، تحصیلدار نندیش، تعلقہ پنچایت ای او ڈاکٹر یشونت اور دیگر موجود تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: