سرورق / خبریں / فیفا2018 کپ: میسی اور روجو کی شاندار کارکردگی کی بدولت ارجنٹیناناک آؤٹ مرحلے میں داخل –

فیفا2018 کپ: میسی اور روجو کی شاندار کارکردگی کی بدولت ارجنٹیناناک آؤٹ مرحلے میں داخل –

سینٹ پیٹرس برگ، سپراسٹار لیونل میسی کے پہلے ہاف اورمارکس روجو کے 86 ویں کے فیصلہ کن گول کی بدولت سابق چیمپئن ارجنٹینا ’سپر ایگلس‘ نائجیریا کے سخت چیلنج پر 1۔2 سے قابو پاتے ہوئے گروپ ڈی سے فیفا عالمی کپ فٹبال ٹورنامینٹ کے ناک آؤٹ مرحلےمیں داخل ہوگیا ہے۔.
گروپ ڈی کے ہی ایک دیگرمیچ میں کروشیا نے نوآموز آئس لینڈکو 1۔2 سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی اورگروپ سے سرفہرست ٹیم کے طور پراگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ارجنٹینا دوسرے مقام پر رہا جبکہ نائجیریا تیسرے نمبر پر رہ کر ٹورنامینٹ سے باہر ہوگیا۔آئس لینڈ چوتھے مقام پر رہا۔ ارجنٹینا (4)،نائجیریا (3) اور آئس لینڈ(1) پوائنٹ پر رہے۔
ایک وقت ٹورنامینٹ سے باہر ہونے کے دہانے پر ارجنٹینامیں اسکے اسٹار فارورڈ اور گریٹیسٹ آف آل ٹائم (گوٹ) کہے جارہے لیونل میسی نے پوری طاقت لگاتے ہوئے 14 ویں منٹ میں بہترین گول کرکےسبقت دلادی۔ میسی کا ٹورنامینٹ مین یہ پہلا گول تھا حالانکہ پہلےہاف میں ایک فری کک پر میسی کا شا ٹ پوسٹ سے ٹکرا گیا۔
ارجنٹینا نے میچ میں دبدبہ بنایا لیکن سپر ایگلس نے بھی اس کا مقابلہ کیا۔ دوسرے ہاف میں نائیجیریا نے 51 ویں منٹ میں پنالٹی پر برابری کا گول داغ کر ارجنٹینا کے لئے مشکلیں کھڑی کر دیں۔ زیویر میسکیرینو نے لیون بالوگن کو فاؤل کیا اور ریفری نے نائیجیریا کوپنالٹی دے دی۔ وکٹر موزیزنے پنالٹی پر فرانکو ارمانی کو چھكاتے ہوئے برابری کا گول کر دیا۔
اس گول کے بعد دومرتبہ کے سابق چیمپئن کی مشکلیں بڑھ گئی اور اس مقابلے کو دیکھ رہے ارجنٹینا کے عظیم کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا پریشان ہوگئے ۔ ارجنٹینا کے کھلاڑی برتری حاصل کرنے کے لئے اپنا سب کچھ داؤ پر لگائے ہوئے تھے۔ ایسے وقت میں موجو ارجنٹینا کے لئے فرشتہ بن گئے۔
گیبریئل میکارڈو نے 86 ویں منٹ میں دائیں سرے سے کراس دیا اور موجو نے میچ فاتح گول داغ دیا۔ اس گول سے ارجنٹینا کا خیمہ اور شائقین خوشی میں جھوم اٹھے۔ ارجنٹینا اور میسی کا عالمی کپ میں آگے کا سفر یقینی ہو گیا۔ارجنٹینا نے اپنی برتری کو آخری دم تک برقرار رکھا اور راحت کی سانس لی۔ نائیجیریا کے ہاتھوں سے ناك آؤٹ کا موقع نکل گیا۔ اگر ٹیم میچ ڈرا کرا لیتی تو ناک آؤٹ میں پہنچ جاتی لیکن آخری پانچ منٹ میں جیسے قسمت اس کے ساتھ نہیں رہی۔
میسی کا پہلا گول اس ورلڈ کپ کا 100 واں گول بھی تھا۔ میسی مین آف دی میچ بھی رہے۔ ارجنٹینا مسلسل چوتھی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچی ہے۔ 2002 کے ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں باہر ہوا تھا۔ ارجنٹینا کا راؤنڈ 16 میں سابق چیمپئن فرانس سے مقابلہ ہوگا جو اس ورلڈ کپ کا ایک ڈریم میچ ہوگا۔ کروشیا کا راؤنڈ 16 کا مقابلہ گروپ سی کی رنر اپ ٹیم ڈنمارک سے ہوگا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: