سرورق / کھیل / فیفا 2018: پانچ مرتبہ کا فاتح برازیل ناک آؤٹ مرحلے میں داخل –

فیفا 2018: پانچ مرتبہ کا فاتح برازیل ناک آؤٹ مرحلے میں داخل –

ماسکو، پانچ مرتبہ کی چیمپئن برازیل نے دونوں ہاف میں ایک ایک گول داغ کر سربیا کو بدھ کو گروپ ای میں 0-2 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے ناك آؤٹ مرحلے میں داخل ہوکر گروپ میں سرفہرست جگہ حاصل کرلی۔ برازیل نے عالمی کپ میں کمزور شروعات کی تھی اور سوئٹزرلینڈ سے 1-1 سے ڈرا کھیلا تھا لیکن اس کے بعد اس نے اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوسٹا ریکا اور سربیا دونوں کو 0-2 کے فرق سے ہرادیا۔
برازیل کو پالینهو نے 36 ویں منٹ میں شاندار گول کرکے برتری دلائی جسے تياگو سلوا نے 68 ویں منٹ میں بہترین ہیڈر سے دوگنا کر دیا۔سربیا کی ٹیم اس شکست کے بعد عالمی کپ سے باہر ہو گئی۔ برازیل کے تین میچوں سے سات پوائنٹس رہے اور وہ گروپ میں سب سے اوپر رہا جبکہ سوئٹزرلینڈ کو پانچ پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں دوسرا مقام ملا۔
برازیل کا دو جولائی کو سمارا میں میکسیکو سے 16 راؤنڈ کا مقابلہ ہوگا جبکہ سوئٹزرلینڈ تین جولائی کو سویڈن سے سینٹ پیٹرز برگ میں کھیلے گا۔ برازیل کو کوسٹا ریکا کو شکست دینے کے انجري وقت کے دو گولوں تک جھیلنا پڑا تھا لیکن سربیا کے خلاف اس کی فارورڈ لائن خطرناک انداز میں کھیلی اور اسٹار اسٹرائیکر نیمار ہمیشہ سربیا کے لئے خطرہ بنے رہے۔ اگرچہ ان سے کوئی گول نہیں نکلا۔ میچ کے 36 ویں منٹ میں فلپ کوٹنہو نے پالینہو کو شاندار پاس دیا جنہوں نے گیند سنبھالنے کے بعد آگے نکل آئے گول کیپر ولادیمیر استوكووچ کے اوپر سے گیند کو گول میں پہنچا دیا۔ پہلے ہاف میں نیمار کا ایک شاٹ بار کے اوپر سے نکل گیا اوردیگر ایک شاٹ گول کیپر کے پاؤں سے ٹکرا گیا لیکن دوسرے راؤنڈ میں ان کا مکمل تعاون رہا۔
سربیا نے دوسرا ہاف شروع ہونے کے بعد مسلسل حملوں سے ایک بار تو برازیل کو 10 منٹ تک جیسے جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ برازیل کی خوش قسمتی رہی کہ اس دوران کوئی گول نہیں هوا۔ اسٹرائیکر الیکژنڈر مترووچ کے ہیڈر کو گول لائن پر روک لیا گیا جبکہ ایک دیگر کوشش کو ایلیسن نے بچا لیا۔ ان حملوں سے بچتے ہوئے برازیل نے 68 ویں منٹ میں اسکور0-2 کر دیا۔ نیمار نے شاندار کارنر کک لی جس پر سلوا نے اوپر اچھلتے ہوئے بہترین ہیڈر لگا دیا جسے روکنے کا کوئی موقع گولی کے پاس نہیں تھا۔ نیمار نے آخری منٹ میں گول کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ان کی ایک کوشش بار سے اوپر چلی گئی ااور دوسرا گول کیپر استوكووچ نے ہاتھوں سے روک لیا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: