سرورق / کھیل / فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کا لندن سے اپنے سفر کا باقاعدہ آغاز-

فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کا لندن سے اپنے سفر کا باقاعدہ آغاز-

لندن ، 23 جنوری (یو این آئی)فیفا ورلڈ کپ 2018 کی ٹرافی نے لندن سے اپنے سفر کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے جو اپنے طویل دورے کے دوران دنیا کے چھ براعظموں کے 51 ملکوں میں 91 شہروں کا دورہ کرے گی۔لندن میں منعقدہ ایک پر شکوہ تقریب میں ٹرافی کے سفر کا آغاز کیا گیا جس میں 1966 کا ورلڈ کپ جیتنے والے انگلینڈ کے سابق عظیم کھلاڑی سر جیوف ہرسٹ اور 2006 کا ورلڈ کپ جیتنے والی اطالوی ٹیم کے رکن آندرے پرلو نے تقریب کو رونق بخشی۔اس دورے کیلئے کوکا کولا نے فیفا سے تعاون کیا ہے اور تاریخ میں چوتھا موقع ہے کہ فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کے دورے کیلئے کوکا کولا اور فیفا کا اشتراک ہوا ہے ۔اس مرتبہ فیفا نے کئی ایسے ملکوں کو بھی دورے کا حصہ بنایا ہے جہاں اس سے قبل فیفا ٹرافی کو نہیں لے جایا گیا اور منگولیا، آئس لینڈ اور آسٹریا پہلی مرتبہ ورلڈ کپ ٹرافی کی میزبانی کریں گے ۔اس دورے کے آغاز سے قبل ٹرافی نے 2018 ورلڈ کپ کے میزبان روس کا تین ماہ طویل دورہ کیا تھا جہاں اس نے 16 شہروں کے دورے کے دوران 16ہزار کلومیٹر کی مسافت طے کی جس کے ساتھ ہی فیفا کی ٹرافی کا کسی بھی ملک کا سب سے لمبا دورہ بن گیا-

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: