سرورق / کھیل / فٹبال: ہیتی کے خلاف میسی کی ہیٹرک سے ارجنٹینا 4۔0 سے فتحیاب –

فٹبال: ہیتی کے خلاف میسی کی ہیٹرک سے ارجنٹینا 4۔0 سے فتحیاب –

بیونس آئرس، اپنے بھروسے مند کھلاڑی لیونل میسی کی بہترین ہیٹرک کی بدولت ارجنٹینا نے فٹبال عالمی کپ سے قبل اپنے پریکٹس میچ میں یہاں ہیتی کے خلاف 4۔0 سے یکطرفہ جیت حاصل کرلی ہے۔ بارسیلونا فارورڈ نے اپنی اس کارکردگی سے پھر سے ثابت کردیا کہ ان کی ٹیم ارجنٹینا ان پر کس قدر منحصر ہے۔ میسی نے میچ کے 17 ویں منٹ میں ہی پنالٹی اسپاٹ سے پہلا گول کرکے ٹیم کو 1۔0 کی برتری دلادی۔ ارجنٹینا کے کھلاڑی نے دوسرے ہاف میں 12 منٹ بعد ہی دوسرا گول کرتے ہوئے برتری دوگنی کردی۔
دباؤ میں آچکی ہیتی کے خلاف پھر 65 ویں منٹ میں میسی نے تیسرا گول کرتے ہوئے میچ میں اپنی ہیٹرک بھی پوری کرلی۔ مخالف ٹیم اس سے سنبھل پاتی کہ سرجیو ایگوئرو نے دو منٹ بعد ہی ارجنٹینا کا اسکور 4۔0 پہنچا دیا۔ میچ میں ارجنٹینا کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی زیویئر جانیٹی کے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے زیویئر ماشیرانو نے اپنی ٹیم کے لئے 143 ویں میچ میں اترنے کے ساتھ سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا ریکارڈ بھی بنایا۔ ارجنٹینا کی ٹیم اس کے بعد حالانکہ مزید گول نہیں کرسکی۔ ہیتی نے پہلی اور آخری بار 1974 میں عالمی کپ میں اپنی موجودگی درج کرائی تھی ۔فی الحال وہ دنیا میں 108 ویں رینکنگ پر ہے۔
میسی نے ورلڈ کپ سے قبل کامیاب پریکٹس میچ کے بعد کہا کہ نتیجہ اتنا اہم نہیں ہے لیکن یہ اچھا ہے کہ ہم اپنے مداحوں کو خوشی خوشی الوداع کہہ رہے ہیں اور انہیں بتا رہے ہیں کہ ہم بلند خوداعتمادی کے ساتھ روس جارہے ہیں۔ اسٹار فٹبالر نے ساتھ ہی کہا کہ ان کی ٹیم ورلڈ کپ میں جیت کی دعویدار کے طور پر نہیں جارہی ہے کیونکہ کوالیفائر میں اس کی کارکردگی بہت اچھی نہیں رہی تھی لیکن ارجنٹینا نے اچھی ٹریننگ کی ہے اور اسے اچھے نتائج کی بھی امید ہے۔
گھٹنے کی چوٹ کے باوجود ایگوئرو، اب فٹ ہوکر واپسی کررہے ہیں لیکن میچ میں وہ بینچ پر ہی رہے جبکہ ان کی جگہ گونزالو ہیوگئن اور اینجل ڈی ماریا نے میسی کے ساتھ فارورڈ لائن میں اہم کرادار ادا کیا۔ حالانکہ دونوں ہی کھلاڑیوں کی کارکردگی مایوس کن رہی اور ان کی جگہ کرسٹین پاوون نے متاثر کیا۔ ارجنٹینا اب بارسیلونا واپس جاکر ورلڈ کپ میچوں کے لئے تیاری کرے گی۔ ٹیم کو روس میں 16 جون کو آئس لینڈ، 21 جون کو کروشیا اور 26 جون کو نائیجیریا کے ساتھ کھیلنا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: