سرورق / کھیل / فٹبال: پرتگال ہوئے باہر کرکے یوروگوے کوارٹر فائنل میں داخل –

فٹبال: پرتگال ہوئے باہر کرکے یوروگوے کوارٹر فائنل میں داخل –

سوچی، دنیا کے بہترین اسٹائکروں میں سے ایک کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی پرتگال ٹیم کا سفر بھی راؤنڈ۔ 16 میں ختم ہوگیا اور یوروگوے نے سنیچرے کے روزفارورڈ ایڈیسن کوانی کے دو شاندار گولوں سے یورو چمپئن پرتگال کو 2۔1 سے شکست دیکر فیفاعالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ اب کوارٹر فائنل میں یوروگوے کا مقابلہ فرانس سے ہوگا جس نے اس سے قبل راؤنڈ۔16 میچ میں لیونل میسی کی ٹیم ارجنٹینا کو 4۔3 سے ہرایا۔ یوروگے کی جیت نے ورلڈ پلیئر آف دی ایر کو وطن واپسی کا راستہ دکھادیا۔ اس سے قبل فرانس کی جیت نے رونالڈوکے ہم عصر ٹاپ اسٹرائکر میسی کو بھی وطن واپسی کے لئے مجبور کردیا تھا۔
میسی کی طرح ہی رونالڈو کی کارکردگی اس میچ میں اوسط درجے کی رہی۔ میسی اور رونالڈو کے باہر ہونے کے بعد فٹبال شائقین کا ان دونوں سرکردہ کھلاڑیوں کا مقابلہ دیکھنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ یہ بھی سمجھا جارہا ہے کہ یہ عالمی کپ ان دونوں کھلاڑیوں کا آخری عالمی کپ ثابت ہوسکتا ہے۔ کوانی کے دو بہترین گولوں کی بدولت فتح حاصل کرنے والی یوروگوے کی ٹیم کا مقابلہ اب جمعہ کو 1998 کے چمپئن فرانس سے ہوگا۔ کوانی نے ساتویں منٹ میں لوئس سواریز کے شاندار کراس پر پرتگال ڈیفنس کو چکمہ دیتے ہوئے ہیڈر سے گول کیا۔
پیپے نے 55 ویں منٹ میں بہترین ہیڈر لگاکر پرتگال کے لئے برابری کا گول داغا۔ یوروگوے نے ٹورنامنٹ میں یہ پہلا گول کھایا لیکن اس نے 7 منٹ بعد ہی برتری حاصل کرلی جب روڈریگو بین ٹنکر کے ڈیفنس کو توڑنے والے پاس پر کوانی نے پہلی ہی کوشش سے گیند کو گول میں پہنچا دیا۔ گول کیپر روئی پیٹریشیا ،ڈائیو مارنے کے باوجود گیند تک نہیں پہنچ پائے۔ فشٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں دونوں ٹیموں نے مضبوط آغاز کیا لیکن اسٹار فارورڈ کوانی اور لوئس سواریز کے تال میل کے سبب یوروگوے میچ کا پہلا گول کرنے میں کامیاب رہا۔ میچ کے ساتویں منٹ میں سواریز نے دائیں جانب سے باکس میں بہترین کراس دیا جس پر کوانی نے ہیڈر لگاکر یوروگوے کو 1۔0 سے آگے کردیا۔
پرتگال نے ایک گول سے پچھڑنے کے بعد بھی صبر کا دامن تھامے رکھا اور 11 ویں منٹ میں پرتگال کو ملے کارنر پر ڈیفنڈر جوسے فونٹے نے ہیڈر لگایا لیکن وہ گیند کو گول میں نہیں پہنچا پائے۔ یوروگے کو 22 ویں منٹ میں اپنی برتری کو دوگنا کرنے کا موقع ملا۔
یوروگوے کو باکس کے باہر فری کک ملی جس پر سواریز نے گول داغنے کی کوشش کی لیکن وہ گیند کو پوسٹ کے اوپر مار بیٹھے۔ پرتگال کے رونالڈو کو 32 ویں منٹ میں فری کک پر گول کرنے کا موقع ملا لیکن وہ بھی گیند کو گول تک نہیں پہنچا سکے۔
پرتگال کی ٹیم دوسرے ہاف میں دس منٹ میں ہی برابری کا گول کرنے میں کامیاب رہی۔ میچ کے 55 ویں منٹ میں پرتگال کو کارنر ملا اور ڈیفنڈر رافیل گریرو کے کراس پر پیپے نے شاندار ہیڈڑ لگاتار ہوئے اپنی ٹیم کے لئے برابری کا گول کردیا۔ یوروگوے نے 62 ویں منٹ میں برتری بنالی۔ کوانی نے باکس کے بائیں جانب سے روڈریگو کے پاس پر بہترین گول کرتے ہوئے، یوروگوے کو 2۔1 سے آگے کردیا۔ رونالڈو کے لئے دن اچھا نہیں تھا اور ان کی کوششیں بار بار ناکام ثابت ہورہی تھیں۔ 67 ویں منٹ میں پرتگال کو کارنر سے ایک بار پھر برابری کا گول کرنے کا موقع ملا لیکن رونالڈو کا ہیڈر نشانے پر نہیں تھا۔ اس کے تین منٹ بعد یوروگوے کے گول کیپر فناڈرے مسلیرو، گیند کو باکس میں روکنے میں غلطی کر بیٹھے۔ برناڈو سلوا کو شاٹ لگانے کا موقع ملا اور وہ گیند کو گول پوسٹ کے اوپر سے مار بیٹھے۔ میچ کے آخر لمحوں میں پرتگال نے برابری کا گول داغنے کی کئی کوششیں کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکا۔ آخری منٹ میں رونالڈو کو ییلو کارڈ بھی مل گیا۔ انہیں پچھلے میچ میں بھی ییلو کارڈ ملا تھا۔ اس طرح فٹبال کا یہ بہترین کھلاڑی اپنی ٹیم کی شکست، دوسرے ییلو کارڈ اور اپنا عالمی کپ کا خواب ٹوٹنے کے ساتھ عالمی کپ سے باہر ہوگیا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: