سرورق / کھیل / فٹبال: ناک آؤٹ میں اسپین بمقابلہ روس اور پرتگال بمقابلہ اروگوئے –

فٹبال: ناک آؤٹ میں اسپین بمقابلہ روس اور پرتگال بمقابلہ اروگوئے –

كیلننگراد / سارانسك، ا سپین اور پرتگال ڈرامائی انداز میں پیر کی رات بالترتیب مراکش اور ایران سے 2۔2 اور 1۔1 کا ڈرا کھیل کر فیفا فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ 2010 کے چمپئن اسپین نے كیلننگراد میں انجري ٹائم کے گول سے مراکش سے ڈرا کھیلا جبکہ پرتگال نے انجري ٹائم میں ایران کو پنالٹی دے کر میچ ڈرا کر لیا۔ایران نے پنالٹی پر گول کیا اور پرتگال کو ڈرا پر روک لیا۔اسپین اور پرتگال دونوں کے یکساں 5۔5 پوائنٹس رہے لیکن اسپین بہتر گول اوسط سے گروپ فاتح بن گیا جبکہ پرتگال دوسرے مقام پر رہا۔ایران چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا اور باہر ہو گیا۔
پرتگال کا سامنا یوراگوئے سے پیر کو پرتگال اور ایران کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پرتگال نے مجموعی طور پر اچھا کھیل پیش کیا لیکن گزشتہ میچوں کی نسبت وہ زیادہ فارم میں نظر نہ آئی۔پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ برابر رہا لیکن ہاف ختم ہونے سے چند لمحے قبل ریکارڈو کواریسما نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ دوسرے ہاف کے ابتدائی لمحات میں ہی پرتگال کو برتری دگنی کرنے کا نادر موقع ملا لیکن ریال میڈرڈ کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو پنالٹی پر گول اسکور نہ کر سکے۔دوسری جانب ایران نے بھی حریف ٹیم کے خلاف گول کی کوششیں شروع کیں جبکہ دوسرے گول کے لیے سرگرداں پرتگال نے متعدد فاؤل کیے اور ان کے 4 کھلاڑیوں پیلا کارڈ دکھایا گیا۔
میچ پرتگال کی فتح کے ساتھ اختتام کی جانب گامزن تھا کہ میچ کے 90منٹ مکمل ہونے کے بعد انجری ٹائم کے تیسرے منٹ میں ایران پنالٹی ملی جس پر کریم انصاری فرد نے گول کر کے مقابلہ برابر کردیا۔ ایران کو چند منٹ بعد ہی گول کرنے کا ایک اور نادر موقع ملا لیکن ایرانی اسٹرائیکر گیند کو گول میں نہ پھینک سکے اور میچ برابر ہونے کے ساتھ ہی پرتگال نے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ ایران کی ٹیم عالمی کپ کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ اسپین کا سامنا روس سے ہے.
دوسری جانب کلیننگریڈ میں اسپین اور مراکش کے درمیان بھی میچ دلچسپ مقابلے کے بعد برابری پر ختم ہوا جس کے ساتھ اسپین لگاتار دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کے دوسرے راؤنڈ سے باہر ہونے سے بال بال بچ گیا۔ میچ کی ابتدا میں ہسپانوی شائقین کو اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب 14ویں منٹ میں خالد بوطیب نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی لیکن 19ویں منٹ میں اسکو کے گول نے مقابلہ برابر کردیا۔اس کے بعد مراکش کے چار کھلاڑیوں کو فاؤل کرنے پر پیلا کارڈ دکھایا گیا لیکن دونوں ٹیموں میں سے کوئی بھی گول نہ کر سکا اور پہلا ہاف 1۔1 سے برابری پر اختتام پذیر ہوا۔
دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں خصوصاً اسپین کو گول کرنے کے چند مزید مواقع ملے لیکن وہ فائدہ نہ اٹھا سکیں تاہم 81ویں منٹ میں یاسف ناصری نے گول کر کے مراکش کو میچ میں دوسری مرتبہ برتری دلا دی۔ اس گول کے ساتھ ہی اسپین کے ایک مرتبہ پھر ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا لیکن 91ویں منٹ میں آس کے گول نے مقابلہ برابر کر کے اپنی ٹیم کو عالمی کپ سے باہر ہونے سے بچا لیا۔ جب میچ ختم ہوا تو 2۔2 کا اسکور اسپین کی اگلے راؤنڈ میں رسائی کا اعلان کر رہا تھا جبکہ مراکش کی ٹیم ایونٹ میں کوئی بھی میچ نہ جیت سکی اور ایک پوائنٹ کے ساتھ اس کا بھی عالمی کپ میں سفر اختتام پذیر ہوا۔ اگر اسپین کی ٹیم یہ میچ ہار جاتی تو بہتر اوسط کی بنیاد پر ایران کی ٹیم اگلے راؤنڈ میں پہنچ جاتی تاہم دونوں میچ برابر ہونے کے سبب پرتگال اور اسپین اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔اب ورلڈ کپ کے اگلے راؤنڈ میں اسپین کا مقابلہ میزبان روس اور پرتگال کا یوراگوئے سے ہو گا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: