سرورق / کھیل / فٹبال: دلہے نے اپنی شادی پر فٹبال میچ دیکھنے کیلئے ہال میں اسکرین نصب کردی –

فٹبال: دلہے نے اپنی شادی پر فٹبال میچ دیکھنے کیلئے ہال میں اسکرین نصب کردی –

کویت سٹی، کویت کے ایک دلہے نے اپنی شادی پر فٹبال میچ دیکھنے کے لئے ہال میں بڑی ٹی وی اسکرین نصب کردی۔ دنيا کے سب سے مقبول کھيل فٹبال ورلڈ کپ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے، فٹبالرز کے ایکشن نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں اس قدر مبتلا کردیا ہے کہ لوگ اپنا سارا کام کاج چھوڑ کر میچ دیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں ایک مداح نے تو اپنی شادی پر فٹبال میچ دیکھنے کا اہتمام کرکے سب کو حیران کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک کویتی دلہے نے اپنی شادی پر آئے مہمانوں کے لئے میچ دیکھنے کا خصوصی انتظام کیا اور اس حوالے سے ایک بڑی ٹی وی اسکرین ہال کے اندر ہی نصب کی جہاں وہ شادی کے ساتھ ساتھ میچ سے بھی خوب لطف اندوز ہوتے رہے ، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے اس ویڈیو کے حوالے سے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ جانتے ہیں کہ ان کے مہمانوں کو کیا چاہئے اور کچھ لوگوں کو پتہ ہونا چاہئے کہ ہم فٹبال کے لئے ہی جیتے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

فرانس کو مبارکباد، کروشیا کو ڈبل مبارکباد۔ کووند نائب صدر ،وزیر اعظم اور دیگر کے پیغامات۔ ٹیموں اور میزبان ملک کی ستائش –

نئی دہلی،  (یواین آئی) صدر ہند رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو، وزیر …

جواب دیں

%d bloggers like this: