سرورق / تفریح / فواد خان کو ایک اور بالی وڈ فلم میں کاسٹ کیے جانے کا امکان-

فواد خان کو ایک اور بالی وڈ فلم میں کاسٹ کیے جانے کا امکان-

ممبئی۔26دسمبر(یواین این )پاکستانی ہیرو فواد خان ویسے تو بالی وڈ میں کامیابیوں کے جھنڈے پہلے ہی گاڑ چکے ہیں، تاہم اب لگ بھگ 2 سال بعد انہیں ایک اور بھارتی فلم میں کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق فواد خان نے 2014 میں ریلیز ہونے والی بولی ڈ فلم خوبصورت سے ڈیبیو کیا تھا، جس کے بعد ان کی ایک اور فلم کپور اینڈ سنز ریلیز ہوئی۔فواد خان کی تیسری بالی وڈ فلم اے دل ہے مشکل تھی، جو 2016 میں ریلیز ہوئی، 2017 ان کے لیے اچھا سال ثابت نہیں ہوا اور انہیں بالی ووڈ میں کوئی فلم نہ ملی، تاہم سال بھر ذرائع ابلاغ میں ان کے چرچے رہے۔اب خبر ہے کہ فواد خان کو ایک اور بولی وڈ فلم میں عالیہ بھٹ اور سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔ فلم پروڈیوسر اور لکھاری پنکج ڈوبے اپنی کتاب لو کری پر فلم بنانے جا رہے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: