سرورق / خبریں / فلور ٹیسٹ سے پہلے ہی استعفیٰ دے سکتے ہیں یدی یوروپا –

فلور ٹیسٹ سے پہلے ہی استعفیٰ دے سکتے ہیں یدی یوروپا –

بنگلورو۔ پروٹیم اسپیکر کے طور پر کے جی بوپیا کی تقرری کو چیلنج دینے والی کانگریس ۔ جے ڈی ایس کی عرضی کو سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا ہے۔ کورٹ نے کہا کہ بوپیا کا موقف سنے بغیر کورٹ انہیں ہٹا نہیں سکتا ہے۔ کورٹ نے کہا کہ ان کی تقرری کو رد کرنے کا مطلب فلور ٹیسٹ کو آگے بڑھانا ہو گا۔
طاقت آزمائی کے دوران کرناٹک اسمبلی میں امن بنائے رکھنے کے لئے دو سو سے زیادہ مارشل تعینات کئے گئے ہیں۔ یہاں کانگریس رکن اسمبلی آنند سنگھ کو لے کر شش وپنج برقرار ہے کہ وہ فلور ٹیسٹ کے لئے اسمبلی پہنچیں گے یا نہیں۔ وہیں، کانگریس لیڈران دعویٰ کر رہے ہیں کہ آنند سنگھ ان کے رابطہ میں ہیں اور فلور ٹیسٹ کے دوران وہ ان کا ساتھ دیں گے۔ سابق وزیر اعلیٰ سدارمیا اسمبلی پہنچ چکے ہیں۔ اس بیچ بی ایس یدی یوروپا نے فلور ٹیسٹ کے بعد شام پانج بجے تقریب کا اعلان کیا ہے۔ یدی یوروپا نے کہا کہ اتوار کو وہ وزیر اعلیٰ کے طور پر اہم فیصلے کرنے والے ہیں۔
اس بیچ کانگریس اور جے ڈی ایس کے ارکان اسمبلی حیدرآباد سے بنگلورو لوٹ آئے ہیں۔ بی جے پی کی جوڑ توڑ کی کوششوں کے اندیشوں کے مدنظر دونوں پارٹیوں نے اپنے ارکان اسمبلی کو شہر سے باہر بھیج دیا تھا۔ سبھی ارکان اسمبلی کو ہوٹل ہلٹن اور لی میریڈین میں ٹھہرایا گیا ہے۔
بنگلورو کے گولڈ فنچ ہوٹل سے نکلتے نظرآئے کانگریس رکن اسمبلی پرتاپ گوڑا پاٹل۔ کانگریس لیڈر ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ یدی یوروپا طاقت آزمائی سے پہلے ہی استعفیٰ دے دیں گے۔ انہوں نے اعتماد جتایا کہ پرتاپ گوڑا پاٹل اور آنند سنگھ کانگریس کے ساتھ دھوکہ نہیں کریں گے اور کانگریس۔ جے ڈی ایس کے حق میں ووٹ کریں گے۔ دریں اثنا، کانگریس کے دونوں لاپتہ ارکان اسمبلی پہنچے۔ ذرائع کی مانیں تو بی ایس یدی یوروپا فلور ٹیسٹ سے پہلے ہی وزیر اعلیٰ کے عہدہ سے استعفیٰ دے سکتے ہیں۔
کانگریس نے ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یوروپا کا ایک ویڈیو کلپ جاری کیا ہے۔ اس آڈیو میں یدی یوروپا ہیرےکرور رکن اسمبلی بی سی پاٹل کو کابینہ میں جگہ کا لالچ دیتے سنائی دے رہے ہیں۔ نیوز ۱۸ اس آڈیو کلپ کی تصدیق نہیں کرسکا ہے۔ اس میں یدی یوروپا مبینہ طور پر پاٹل سے کہہ رہے ہیں کہ انہیں کوئی بہانہ بنا کر کیرالہ چلے جانا چاہئے۔ یدی یوروپا کہہ رہے ہیں ایک بار آپ کوچین چلے گئے تو معاملہ اپنے آپ ہی بند ہو جائے گا۔ تو کوئی بہانہ بنا لو اور وہاں چلے جاو۔ آپ وزیر بن جاو گے اور اپنے ساتھ تین اور ارکان اسمبلی کو لے آنا‘‘۔ کانگریس اور جے ڈی ایس نے اپنے سبھی ارکان اسمبلی سے کال ریکارڈ کرنے کو کہا تھا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بھونگیر حادثہ۔تلنگانہ کے وزیراعلی کا اظہار افسوس

حیدرآبادتلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ …

جواب دیں

%d bloggers like this: