سرورق / بین اقوامی / فلسطینیوں کی نسل کشی: ترکی نے اسرائیل اور امریکہ سے سفیر واپس بلالیے –

فلسطینیوں کی نسل کشی: ترکی نے اسرائیل اور امریکہ سے سفیر واپس بلالیے –

مقبوضہ بیت المقدس ،غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف ترکی نے اسرائیل اورامریکہ سے سفیر واپس بلالیے، ترکی کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب ہوا ہے۔جنوبی افریقہ نے بھی تل ابیب سے اپنے سفیر واپس بلالیے ہیں۔
سعودی عرب نے بھی واقعہ کی شدید مذمت کی ہے جبکہ کویت نے آج سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کر دی ہے۔ سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی شہادت کی صاف اور آزادانہ تحقیقات کامطالبہ کرتےہیں۔ علاوہ ازیں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم نے خون ریزی روکنے اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی اپیل کی ہے۔
ادھرغزہ سرحد پر احتجاج کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 58 ہوگئی ہے۔ یہ ہلاکتیں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہوئی ہیں۔ان ہلاکتوں کو 2014میں غزہ اور اسرائیل جنگ کے بعد سب سے ہلاکت خیز دن قرار دیا جا رہا ہے۔ فلسطینی صدر نے سانحہ پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ خبر رساں ادارہ اے پی نے فلسطینی طبی ذرائع کے حوالہ سے لکھا ہے کہ اس دوران 1200سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں اور ان میں سے تقریباً ساڑھے چار سو براہ راست فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے 86کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سولہ سال سے کم عمر آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب امریکہ غزہ میں فلسطینیوں کےقتل عام کی اقوام متحدہ کی تحقیقات میں رکاوٹ بن گیا اور غزہ میں فلسطینیوں کےقتل عام کی سلامتی کونسل کی تحقیقات کی درخواست امریکہ نے بلاک کردیا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: