سرورق / کھیل / فرانس کو مبارکباد، کروشیا کو ڈبل مبارکباد۔ کووند نائب صدر ،وزیر اعظم اور دیگر کے پیغامات۔ ٹیموں اور میزبان ملک کی ستائش –

فرانس کو مبارکباد، کروشیا کو ڈبل مبارکباد۔ کووند نائب صدر ،وزیر اعظم اور دیگر کے پیغامات۔ ٹیموں اور میزبان ملک کی ستائش –

نئی دہلی،  (یواین آئی) صدر ہند رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر رہنماؤں نے فرانس کو فیفا عالمی کپ فٹ بال ٹورنمنٹ جیتنے پر مبارک باد دی ہے ۔ماسکو میں اتوار دیر رات عالمی کپ فٹ بال کے فائنل کے دلچسپ میچ میں فرانس نے کروشیا کو 4-2 سے شکست دی۔صدر نے اپنے پیغام میں کہا،’’فیفا عالمی کپ فٹ بال جیتنے پر فرانس کے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد اور بہادر کروشیا ٹیم کو خصوصی مبارک باد۔‘‘نائب صدر نے اپنے پیغام میں کہا،’’روس میں فیفا عالمی کپ 2018ء کے فائنل میں کروشیا کو 4-2سے شکست دینے پر فرانس کو مبارکباد۔ مقررہ وقت میں میچ ختم کرنے کے لئے فرانس کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔‘‘وزیر اعظم نریندر مودی نے فیفا عالمی کپ 2018ء جیتنے پر فرانس کی ٹیم کو مبارک باد دی۔ انہوں نے ٹویئٹ کیا،’’بہترین میچ۔ فیفا عالمی کپ جیتنے کے لئے فرانس کو مبارکباد۔ فرانس نے ٹورنمنٹ میں اور عالمی کپ کے فائنل کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔‘‘ مودی نے فرانس کے صدر اما نوئل میکرون کو بھی اپنا پیغام ٹویئٹ کیا۔وزیر اعظم نے کروشیا کو بھی ان کے ’ پرجوش کھیل‘ کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ کروشیا کی عالمی کپ میں کارکردگی تاریخی رہی۔ انہوں نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور روس کے لوگوں کو بھی فیفاعالمی کپ 2018ء کامیابی سے منعقد کرنے پر مبارک باد دی۔ مودی نے کہا کہ پورا ٹورنمنٹ یادگار رہا اور دنیا میں بڑے پیمانے پر دیکھا گیا۔مرکزی وزیر کھیل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے اپنے پیغام میں لکھا ،’’ عالمی کپ فائنل کو پوری دنیا یاد رکھے گی۔ فرانس نے 20 سال بعد عالمی کپ جیت لیا ہے اور کروشیا نے پورے ٹورنمنٹ میں اپنے شاندار کھیل سے لوگوں کا دل جیت لیا اور بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی بار فائنل میں پہنچا۔‘‘ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ نیفیو ریو کے ساتھ دیگر لیڈروں نے فرانس کو فیفا عالمی کپ 2018ء جیتنے پر مبارک باد دی ہے ۔انہوں نے بھی لکھا ،’’کروشیا بہت اچھا کھیلا۔‘‘

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: