سرورق / خبریں / فاروق عبداللہ کی عازمین حج سے کشمیر میں قیام امن کیلئے دعائیں مانگنے کی اپیل –

فاروق عبداللہ کی عازمین حج سے کشمیر میں قیام امن کیلئے دعائیں مانگنے کی اپیل –

سری نگر ، نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حج بیت اللہ پر جارہے عازمین کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ مقدس اور بابرکت شہر مکہ اور مدینہ منورہ میں ایام حج کے دوران کشمیر کو بے چینی سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نجات دلانے کے علاوہ عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقا ، لوگوں کی خوشحالی کے لئے دعا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اِن پاک شہروں میں اللہ تعالیٰ اپنے نیک بندوں کی دعائیں قبول کرتا ہے۔ فاروق عبداللہ نے عازمین سے کہا کہ وہ عوام کے مشکلات اور حالات کو مدنظر رکھ کر اللہ کے دربار میں سروسجود ہوکر دعا کرے تاکہ ہمیں موجودہ حالات سے چھٹکارا مل سکے کیونکہ اللہ ہی ہمارے مشکلات دور کرنے والا ہے۔ انہوں نے مرکزی حج کمیٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ عازمین کو مکہ شریف اور مدینہ شریف میں قیام کے دوران تمام بنیادی سہولیات دستیاب رکھنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں تاکہ عازمین کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: