سرورق / خبریں / غیر قانونی پلاسٹک کی ضبطی۔ دوسرے دن بھی کارروائی جاری –

غیر قانونی پلاسٹک کی ضبطی۔ دوسرے دن بھی کارروائی جاری –

بنگلور۔  ریاستی انسداد آلودگی بورڈ اور بروہت بنگلور مہانگر پالیکے نے لگاتار دوسرے دن بھی اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے آج بھی تجارتی مراکز پر چھاپے مارے اور یہاں سے ممنو ع شدہ پلاسٹک ضبط کیا۔ ان محکموں کے افسروں نے شہر کے یشونت پور میں اے پی ایم سی یارڈ ،مڈیوال ، تاورے کیرے اور چکا آڈگوڈی علاقوں میں چھاپے مارے۔ اور کئی تجارتی مراکز سے پلاسٹک کی تھیلیاں ،رکابیاں ، چمچے اور پانی کے گلاس جیسی اشیاء پر مشتمل 1500؍ کلوگرام پلاسٹک ضبط کیا۔ گزشتہ دن افسروں نے شہر کے سٹی مارکیٹ اور اوینیو روڈ پر واقع دکانوں پر چھاپے مارے تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: