سرورق / خبریں / غیر ضروری اخراجات کم کرنے کرناٹک کے وزیراعلی کی افسروں کو ہدایت

غیر ضروری اخراجات کم کرنے کرناٹک کے وزیراعلی کی افسروں کو ہدایت

بنگالورو – (یو این آئی)کرناٹک کے وزیراعلی کماراسوامی نے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ نظم ونسق میں غیرضروری اخراجات کم کردیں تاکہ ریاست کا مالی موقف مستحکم کیاجاسکے۔ وزیراعلی کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں افسروں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ نئی کاروں کی خریداری کے لئے مختلف سرکاری محکمہ جات،دفاتر اور ایجنسیوں کی جانب سے داخل کردہ تجاویزکا جائزہ لیں ۔ دفتر وزیراعلی نے سرکاری دفاتراور سرکاری عمارتوں کی غیر ضروری طوپر تزئین نو کے کاموں کی حوصلہ شکنی کریں۔یکم جون کو کماراسوامی نے تمام سرکاری اسٹاف کو ہدایت دی تھی کہ وہ اجلاسوں کے دوران سل فون کا استعمال نہ کریں ۔کماراسوامی نے کہا تھا کہ بعض افسر اجلاس کے دوران سل فون کا استعمال کررہے ہیں جس سے اہم امور پرتبادلہ خیال میں رکاوٹ پید ا ہورہی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: