سرورق / بین اقوامی / غزہ میں ایندھن کی عدم فراہمی، شدیدمشکلات اندیشہ: یو این

غزہ میں ایندھن کی عدم فراہمی، شدیدمشکلات اندیشہ: یو این

نیویارک ، اقوام متحدہ کے انسانی بنیادوں پر ہمدردی کے ادارہ کا کہنا ہےکہ غزہ میں ایندھن کی فراہمی کے لیے متبادل راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ عالمی ادارہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایندھن کی عدم دستیابی کی وجہ سے اسپتالوں، صفائی، نکاسی آب حتیٰ کے پانی کی فراہمی جیسے معاملات مشکل ہوتے جا رہے ہیں۔ اتوار کی شام اقوام متحدہ کی جانب سے یہ اپیل ایک ایسے موقع پر سامنے آئی، جب دو روز قبل فلسطینیوں نے اسرائیل کے ساتھ ایک کراسنگ پر ایندھن کا ایک ٹرمنل تباہ کر دیا تھا۔ حکام کے مطابق اس ٹرمنل کی مرمت میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ اسرائیل نے اس حملے کی ذمہ داری حماس پر عائد کی تھی۔ تاہم حماس کی جانب سے اس سلسلہ میں عوامی سطح پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

شیشے کی کھڑکیوں پر سے اشتہارات ہٹانے بی ایم ٹی سی کا فیصلہ مسافروں نے راحت کی سانس لی –

بنگلور۔بی ایم ٹی سی بسوں کی دونوں جانب کھڑکیوں کے اوپر لگائے جانے والے اشتہارات …

جواب دیں

%d bloggers like this: