سرورق / بین اقوامی / عید جنگ بندی سے افغان طالبان کی ’جامع حمایت‘ ثابت: طالبان

عید جنگ بندی سے افغان طالبان کی ’جامع حمایت‘ ثابت: طالبان

کابل،  افغان طالبان نے دعوی کیا کہ اتوار کو ختم ہونے والے سہ روزہ عید جنگ بندی نے انكی تحریک کے تئیں اتحاد اور ’جامع حمایت‘کو ثابت کیا ہے۔
دریں اثنا صدارتی محل نے دہشت گردوں کے ساتھ اپنی جنگ بندی کی مدت کو 10 دنوں کے لئے بڑھا دی ہے۔
اس ہفتہ کے آخر میں طالبان دہشت گرد بغیر ہتھیار کے عید ماننے کے لئے دارالحکومت کابل اور دیگر شہروں میں آئے تھے۔ فوجیوں اور دہشت گردوں نے گلے مل کرعید منائی اور اپنے اسمارٹ فون سے سیلفی لی۔ لیکن کچھ صوبوں میں دہشت گرد راکٹ لانچر، گرینیڈ اور دیگر دھماکہ خیز مادوں کے ساتھ بھی پہنچے تھے۔اس کے ساتھ ہی یہ سوال اٹھنے شروع ہو گئے ہیں کہ اتوار کو آدھی رات میں ان کی جنگ بندی کی میعاد ختم ہونے کے بعد کیا ہوگا۔
طالبان نے اپنے ایک بیان میں کہا، “پورے ملک میں مجاہدین کو غیر ملکی حملہ آوروں اور ان کے داخلی کٹھ پتلیوں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اعلان (جنگ بندی کا)، عمل اور جامع قومی حمایت اور لوگوں کی طرف سے مجاہدین کا استقبال ثابت کرتا ہے کہ اسلامی امارات اور قوم کا مطالبہ ایک جیسا ہے – تمام غیر ملکی حملہ آوروں کو واپس بھیجنا چاہتے ہیں اور اسلامی حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں‘‘۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

اتحاد کے لئے ہدف اور نظریہ میں یکسانیت ہونی چاہئے: کانگریس

جبل پور‘ کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ اور انتخابی مہم کمیٹی کے سربراہ جیوترادتیہ سندھیا نے …

جواب دیں

%d bloggers like this: