سرورق / خبریں / عوام میں ووٹنگ کے لئے بیداری، بائک ریلی کا اہتمام –

عوام میں ووٹنگ کے لئے بیداری، بائک ریلی کا اہتمام –

باگلکوٹ:عوام میں ووٹ ڈالنے کے لئے بیداری کے مقصد کے تحت ضلع انتظامیہ، ضلع پنچایت اور ریاستی سرکاری ملازمین تنظیم ضلع شاخ کے مشترکہ زیر اہتمام ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا، اس بائک ریلی کی خصوصیت یہ تھی کہ ضلع پنچایت سی ای او وکاس سرلکر اور ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رشینت نے خود بائک چلاتے ہوئے اس میں حصہ لیا، ضلع انتظامیہ بھون کے احاطہ میں ضلع پنچایت سی ای او اور ایس پی نے ریلی کو ہری جھنڈی دکھائی جو بسویشور بینک کونگر، کالی داس سرکل، انجینئرنگ سرکل، ودیا گیری 6 واں کراس، ودیا گری پولیس اسٹیشن ، کرشنا ٹاکیز، پنکا مسوتما، ولبھ بھائی چوک، بسویشور سرکل، بس اسٹانڈ ، ریلوے اسٹیشن اور اے پی ایم سی ہوتے ہوئے واپس ضلع انتظامیہ بھون پہنچی، ریلی کے دوران عوام میں ووٹ کی اہمیت اور ووٹر فہرست میں ناموں کے اندراج کی 14 اپریل کو آخری تاریخ کے تعلق سے بیداری لائی گئی اور نعرے بلند کئے گئے، ریلی میں خاتون افسران اورعملہ نے بھی شرکت کی، اور توجہ کے مرکز بنے، بائک ریلی میں محکمہ زراعت کے جوائنٹ ڈائرکٹ رمیش کمار، ڈپٹی ڈائرکٹر کونگواڈ، شرور محکمہ تعلیمات عامہ کی ڈپٹی ڈائرکٹر کاماکشی، ضلع محکمہ صحت وخاندانی بہبود افسر ڈاکٹر دیسائی ودیگر محکمہ جات کے افسران نے حصہ لیا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: