سرورق / بین اقوامی / عمران خان کو سابق ساتھی کرکٹرز سے مضبوط حمایت حاصل –

عمران خان کو سابق ساتھی کرکٹرز سے مضبوط حمایت حاصل –

لاہور ، پاکستانی انتخابات میں ایک روز باقی رہ گیا ہے اور ملک بھر میں انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔کل ہونے والے عام انتخابات کے لئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو ان کے سابق ساتھی کرکٹرز کی جانب سےملک کا اگلا وزیر اعظم بننےکے لئے مضبوط حمایت حاصل ہے،انہیں امید ہے کہ الیکشن عمران خان ہی جیتیں گے۔
ٓاخبار ’خلیج ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی نے دبئی سے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ان کی صاحبزادیاں عمران خان کو سپورٹ کرتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کی اس ویڈیو کو بےحد پسند کیا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں شاہد آفریدی کی چھوٹی بیٹی کا پر امید انداز میں کا کہنا ہے کہ ’پاکستان کو بدلے گا عمران خان، انشااللہ‘ جبکہ بڑی بیٹی عوام سے یہ اپیل کرتی نظر آرہی ہیں کہ ’آپ سب بھی عمران خان کو ووٹ دیں، تھینک یو۔‘
اس کے علاوہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کےدیگر سابق ستارے بھی عمران خان اور ان کی پارٹی ’پاکستان تحریک انصاف‘ کی حمایت کرتے نظر آرہے ہیں جن میں وسیم اکرم، وقار یونس وغیرہ شامل ہیں۔
وسیم اکرم نےعمران خان کے لیے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرایک پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں 1992 میں پاکستان ورلڈ چمپئن بنا تھا اور اب دوبارہ آپ کی ہی قیادت میں پاکستان ’’عظیم جمہوری ملک‘‘ بنے گا۔
صرف یہی نہیں بلکہ آسڑیلیا کے سابق کرکٹر ڈین جونز نے بھی عمران خان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرایک پوسٹ شئیر کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں سیاسی شخص نہیں ہوں۔عمران خان ایک بہترین لیڈر ثابت ہوں گے اور اگر ان کو موقع ملا تو پاکستان کے لیے اچھا کریں گے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان وزیر اعظم کے عہدے کے لئے بہترین امیدوار ہیں، میں گارنٹی کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اس عہدے کے لئے ان کا کوئی بدل نہیں۔
وسیم اکرم اور وقار یونس بھی کھل کر پی ٹی آئی کی حمایت کرتے نظر آرہے ہیں۔وسیم اکرم نے چند روز قبل ایک ٹوئٹ میں کہا کہ یہ عمران خان ہی ہیں جن کی قیادت میں پاکستان نے ورلڈ کپ جیتا تھا اور اب انہی کی قیادت میں ہم پاکستان کو عظیم جمہوری ملک بنا سکتے ہیں۔
وقار یونس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی عمران خان کی ایمانداری پر شک نہیں کر سکتا اور یہی ایمانداری ہمارے ملک کی ضرورت ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: