سرورق / بین اقوامی / عمران خان اگر جیتے توانتہا پسندوں کے ہاتھ میں ہوگا پاکستان، ریحام خان نے لگایا ‘سیکسوئل فیور’ کا الزام

عمران خان اگر جیتے توانتہا پسندوں کے ہاتھ میں ہوگا پاکستان، ریحام خان نے لگایا ‘سیکسوئل فیور’ کا الزام

لاہور، پاکستان میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے ۔ 25 جولائی کو عام انتخابات ہونے ہیں اور کرکٹ سے سیاست میں اترنے والے عمران خان بھی وزیر اعظم بننے کےخواہش مند ہیں۔ تاہم ان کی سابقہ بیوی نہیں چاہتیں کہ وہ انتخابات میں جیت حاصل کریں ۔ ریحام کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان جیتے تو یہ پاکستان کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوگا ۔ کیوں کہ وہ پاکستان کو انتہا پسندوں کے ہاتھوں میں دے دیں گے۔ واضح رہےکہ اپنی نئی کتاب کو لے کر ریحام آج کل خبروں میں ہیں۔ ریحام نے جو کتاب لکھی ہے اس کے اجرا سے قبل ہی کتاب کے کچھ حصے لیک ہو گئے ہیں جس سے پاکستان کی سیاست میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ کتاب کے لیک ہوئے حصہ میں ریحام نے اپنے سابق شوہر پر سنگین الزامات لگائے ہیں ۔
پاکستان کے عام انتخابات میں اب مشکل سے دو مہینے رہ گئے ہیں۔ کرکٹر سے سیاست دان بنے عمران خان بھی پاکستان کے انتخابی دنگل میں ہیں۔ لیکن ان دنوں پاکستان میں عمران خان کی سابقہ بیوی ریحام خان کی لکھی کتاب چرچا میں ہے۔ ریحام خان کی کتاب کے اجرا سے پہلے ہی اس کے کچھ حصے لیک ہو چکے ہیں جس میں ریحام نے اپنے سابق شوہر کے خلاف سنگین الزامات لگائے ہیں۔ اس کی وجہ سے پاکستان کی سیاست میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ عمران خان کو پاکستان کے آنے والے وزیراعظم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ لیکن اس دوران ریحام خان نے عمران پر ‘جنسی استحصال’ اور ‘زبردستی’ جیسے سنگین الزامات لگا کر پاکستانی سیاست میں موڑ لا دیا ہے۔
سی این این کو دئیے انٹرویو میں ریحام خان نے اپنے سابق شوہر عمران خان پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی کتاب میں بہت سے ایسے واقعات کا ذکر کیا ہے جب عمران کی پارٹی تحریک انصاف میں سیاسی فوائد کے لئے ‘سیکسوئل فیورس’ لئے گئے۔ ریحام نے بتایا کہ پارٹی کے سربراہ عمران خان بھی ان واقعات میں شامل رہے ہیں۔
حالانکہ، ریحام نے کسی بھی واقعہ میں عمران خان یا کسی بھی لیڈر کا نام لے کر براہ راست طور پر شامل ہونے کا ذکر نہیں کیا۔ لیکن انہوں نے یہ بات صاف کہہ دی کہ پاکستانی سیاست میں سیاسی اور میڈیا فائدوں کے لئے سیکسوئل فیورس لئے جاتے ہیں۔ ریحام خان نے عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے گینگ ریپ اور سیکسوئل کرائم میں ملوث ملزمین کو بھی پارٹی میں جگہ دے رکھی ہے۔ ریحام نے کہا، “مجھے لگتا ہے کہ پارٹی کے سربراہ کو اس بات کی ذمہ داری لینی چاہئے کہ ان کی پارٹی میں کس طرح کے لوگ ہیں اور کیا چل رہا ہے۔ عمران خان کو مسٹر یوٹرن کہتے ہوئے ریحام نے بتایا کہ عمران بہت ہی موقع پرست ہیں اور اپنے فائدے کے لئے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: