سرورق / خبریں / علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ فرقہ پرستوں کی چال کو سمجھیں۔ مولانا عرفی قاسمی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ فرقہ پرستوں کی چال کو سمجھیں۔ مولانا عرفی قاسمی

نئی دہلی،  (یو این آئی) آل انڈیا تنظیم علمائے حق کے قومی صدر مولانامحمد اعجاز عرفی قاسمی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جاری خراب حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہ فرقہ پرستوں کی چال کو سمجھیں اور بلاواسطہ ا ن کی مددکرنے کی بجائے اپنی پڑھائی کی طرف لوٹ جائیں۔

انہوں نے آج یہاں جاری بیان میں کہاکہ مرکزی اور اترپردیش حکومت کے رویے کے بارے میں سب کو معلوم ہے اور فرقہ پرست عناصر اے ایم یو کو ہمیشہ جنگ کا میدان بنائے رکھنا چاہتے ہیں تاکہ یہاں پڑھنے والے طلبہ کے ذہن و دل اور دماغ پڑھائی کی طرف سے ہٹاکر وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوسکیں۔
انہوں نے کہاکہ اے ایم یو انتظامیہ اور طلبہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کے ناپاک منصوبوں کو کسی بھی صورت میں کامیاب نہ ہونے دیں-

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: