سرورق / خبریں / علامہ شاہ نصیر میاں شیری قادری کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی میٹنگ –

علامہ شاہ نصیر میاں شیری قادری کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی میٹنگ –

نئی دہلی، آل انڈیا اسلامک کانفرنس کے زیر اہتمام ایک تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پیلی بھیت کے حضرت شاہ جی میاں محمد شیر کی درگاہ سے وابستہ صوفی بزرگ شیخ طریقت حضرت علامہ شاہ نصیر میاں شیری قادری کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔
قطب عالم حضرت شاہ جی میاں محمد شیر سلسلہ قادریہ شیریہ سے وابستہ بزرگ حضرت نصیر میاں نے تصوف میں اعلی مقام حاصل کیا تھا ۔ ان کے مریدین کی تعداد لاکھوں میں ہے۔انہوں نے اپنی پوری زندگی درویشی میں گذاری اور دین اسلام کی تبلیغ اور سالکان طریقت کی رہنمائی کی۔
خیال رہے کہ حضرت علامہ شاہ نصیر میاں شیری قادر ی کا گذشتہ دنوں انتقال ہوگیا تھا اور ان کی تدفین 23 جون کو عمل میں آئی تھی۔جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔
تعزیتی میٹنگ میں درگاہ حضرت نظام الدین اولیا کے سجادہ نشین خواجہ افضال نظامی، کانفرنس کے صدر شکیل احمد شیری، سید معروف حسن ، وسیم صدیقی اور طارق اکرم وغیرہ موجود تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: