سرورق / خبریں / علاقائی زبانوں کی صحافت کا مستقبل روشن : پرسار بھارتی سی ای او

علاقائی زبانوں کی صحافت کا مستقبل روشن : پرسار بھارتی سی ای او

نئی دہلی،  (یو این آئی) پرسار بھارتی کے چیف ایکزیکیوٹیو افسر (سی ای او) ششی شیکھر ویمپتی نے آج کہاکہ ڈیجیٹل میڈیا اور علاقائی زبانوں کی صحافت کا مستقبل روشن ہے۔صحافت کے شعبہ میں گراں قدر خدمات پیش کرنے والے اوڈیشہ کے نامہ نگاروں کو اعزاز سے نوازنے کے لئے یہاں منعقدہ تقریب میں موجود دانشوروں اور صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ویمپتی نے کہاکہ حالیہ برسوں میں دوردراز کے علاقوں میں مقامی زبان میں کی جانے والی علاقائی صحافت نہایت جدوجہد سے پر رہی ہے۔انہوں نے علاقائی صحافت کے چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ان علاقوں میں صحافی کانکن مافیاوں یا جرائم پیشہ افراد کے خلاف رپورٹ تیار کرتے ہیں اور اس کام میں ہمیشہ ان کی جان کو خطرہ رہتا ہے۔ انہوں نے ملک میں انٹرنیٹ کے بڑھتے استعمال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کا بھی مستقبل روشن ہے ۔ پرسار بھارتی کے سی ای او نے کہاکہ انٹرنیٹ کی آسان دستیابی کی وجہ سے اب کنیٹینٹ ، یوٹیوب اور ساؤنڈ کلائڈ جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم تک رسائی آسان ہوگئی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: