سرورق / خبریں / عصمت دری کی متاثرہ نے انصاف کیلئے مودی اور یوگی کوخون سے خط لکھا-

عصمت دری کی متاثرہ نے انصاف کیلئے مودی اور یوگی کوخون سے خط لکھا-

رائے بریلی( یوپی) 23 جنوری ( پی ٹی آئی) عصمت دری متاثرہ لڑکی نے انصاف نہ ملنے پر مایوسی کے عالم میں اپنے خون سے وزیراعظم نریندرمودی اوراترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کوخط لکھ کر عصمت دری کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیاہے۔ لڑکی نے اپنے مکتوب میں لکھاہے کہ پولیس نے اپنے طاقتور رابطوں کی وجہ سے ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے سے خوف زدہ ہے اورملزمین اس مقدمہ کوواپس لینے کے لئے مجھ پر ڈباؤ ڈال رہے ہیں، لڑکی نے مزید لکھاہے کہ اگر مجھے انصاف نہیں ملاتو میں خودکشی کرلوں گی۔ اے یس پی ششی شیکھر سنگھ نے کہاکہ 24مارچ 2017کومتاثرہ لڑکی کے والد کی جانب سے ایک شکایت درج کئے جانے کے بعد انکت ورمااور دبیہ پانڈے کے خلاف بارہ بنکی میں ایک یف آئی آر درج کی ہے ۔ جس میں لڑکی کے والد نے الزام عائد کیاہے کہ ملزم نے ان کی بیٹی کی عصمت دری کی ہے جوایک انجینئرنگ کی طالبہ ہے۔ اسے ملزمین نے بلیک میل کیا۔ اکتوبر 2017میں رائے بریلی میں نامعلوم افراد کے خلاف یف آئی آر درج کی گئی تھی۔ جس میں انہوں نے الزام عائد کیاکہ لڑکی کاایک فرضی فیس بک پروفائل بناکر اس پرتصاویر پوسٹ کی گئی تھیں، سنگھ نے کہاکہ اس معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ متاثرہ کے مکتوب کے بارے میں انہوں نے کہاکہ انہیں اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: