سرورق / بین اقوامی / عسکریت پسندوں نے مزید گیارہ افغان فوجی ہلاک کر دئیے –

عسکریت پسندوں نے مزید گیارہ افغان فوجی ہلاک کر دئیے –

کابل،افغان حکام کے مطابق شدت پسندوں نے حملہ کر کے کم از کم گیارہ فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ حملہ مغربی صوبے فرح میں قائم چیک پوسٹ پر کیا گیا۔ فرح صوبے کے ضلع بالا بلُوک میں چیک پوسٹ پر حملے کے بعدشدت پسندوں اور فوجیوں کے درمیان شروع ہونے والی لڑائی میں نو شدت پسندوں کو ہلاک کرنے اور تیرہ کے زخمی ہونے کی تصدیق صوبائی گورنر کے ترجمان نے کی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے شدت پسند ایک بڑی تعداد میں تھے۔ دوسری جانب ہلمند صوبے کی ایک چوکی پر ایک خودکش کار بم حملہ کیا گیا ہے۔ اس حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور گیارہ فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: