سرورق / بین اقوامی / عراق میں انتخابات :مقتدیٰ الصدر کی پارٹی کو سبقت

عراق میں انتخابات :مقتدیٰ الصدر کی پارٹی کو سبقت

بغداد، عراق کے پارلیمانی انتخابات میں شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدرکی پارٹی کو سبقت مل گئی ہے۔ عراق کے الیکشن کمیشن نے یہ اطلاع دی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ آدھے سے زیادہ ووٹوں کی گنتی کی جا چکی ہے اور اس وقت شیعہ رہنما کی پارٹی برتری بنائے ہوئی ہے۔ عراق کی 18 ریاستوں میں سے 10 میں ڈالے گئے ووٹوں میں سے 95 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے۔
مقتدیٰ الصدر ملک کی سیاست میں زبردست واپسی کر سکتے ہیں۔ ایران حامی مخالفین نے ان کودرکنار کیا ہوا تھا۔ ایران حمایت یافتہ شیعہ فوجی رہنما ہادی الامیری کی پارٹی دوسرے نمبر پر چل رہی ہے۔ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کی پارٹی تیسرے نمبر پرہے ۔ اس سے پہلے سیکورٹی اورالیکشن کمیشن ذرائع نے عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کے آگے رہنے کی اطلاع دی تھی۔
قابل غور ہے کہ عراق سے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کو بھگائے جانے کے بعد پہلی بار پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں۔عراق انتخابات میں 44.52 فیصد پولنگ ہوئی تھی جو گزشتہ انتخابات سے کم ہے۔ عراق انتخابات کے نتائج کا اعلان آج کئے جائیں گے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: