سرورق / خبریں / عدلیہ کابحران: چار سینئر ججوں اور چیف جسٹس کی دوسری میٹنگ-

عدلیہ کابحران: چار سینئر ججوں اور چیف جسٹس کی دوسری میٹنگ-

نئی دہلی، 18 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ کے چار سنیئر ججوں کی پریس کانفرنس کے بعد سے جاری عدلیہ کے بحران کو ختم کرنے کے لئے چیف جسٹس دیپک مشرا نے آج پھر سے ان چاروں سینئر ججوں کے ساتھ میٹنگ کی، جنہوں نے پریس کانفرنس کرکے عدالت عظمی کی انتظامیہ میں بے ضابطگیوں کا مسئلہ اٹھایا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس کے چیمبر میں تقریبا آدھے گھنٹے تک چلنے والی اس میٹنگ میں چیف جسٹس دیپک مشرا اور چاروں سینئر ججوں جسٹس چیلمیشور، رنجن گوگوئی، مدن بی لوکور اور کوریئن جوزف نے بحران کے نکات پر گفتگو کی۔

بحران شروع ہونے کے بعد مذکورہ چاروں سینئر ججوں کے ساتھ چیف جسٹس کی یہ دوسری میٹنگ تھی-

 

Source:UNI

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: