سرورق / خبریں / عدالت کےفیصلےسےہمارے موقف کی تصدیق :راہل

عدالت کےفیصلےسےہمارے موقف کی تصدیق :راہل

نئی دہلی،(یواین آئی)کانگریس کےقومی صدرراہل گاندھی نےآج کہاکہ عدالت عظمی نےکرناٹک میں بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جےپی)کوحکومت سازی کےلئےمدعوکئےجانےپرگورنروجوبھائی والاکےفیصلےکوغیرآئینی قراردیتےہوئے کانگریس کےموقف کوصحیح بتایا۔
عدالت عظمی نےکرناٹک اسمبلی میں کل شام چاربجےاکثریت ثابت کرنےکوکہاہے۔جج اےکےسیکری،جج ایس اےبوبڈےاورجج آشوک بھوشن کی بنچ نےکانگریس اورجنتادل سیکولر اتحادکی اپیل پرمداخلت کاحکم دیاہے۔
مسٹرگاندھی نےٹویٹ کیاکہ’عدالت عظمی کےآج کےحکم سےہمارے موقف کی وضاحت ہوئی ہےکہ گورنرنےغیرآئینی طریقےسےکام کیاہے۔اکثریت نہ ہونےکےباوجودبی جےپی کوحکومت سازی کی دعوت کوعدالت نےروک لگادی۔
مسٹرگاندھی نےافسوس ظاہرکیاکہ قانون کےذریعےروک لگائےجانےکےباوجودبھی بی جےپی اقتدار حاصل کرنےکےلئےمال ودولت اورطاقت کااستعمال کرنےکی کوشش کریگی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

مراٹھواڑہ میں زوردار بارش –

اورنگ آباد : مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد ، عثمان آباد،لاتور ،ہنگولی ، پربھنی اور ناندیڑ …

جواب دیں

%d bloggers like this: