سرورق / خبریں / عثمان آباد ۔لاتور۔ بیڑ قانون ساز کونسل انتخاب، بی جے پی کی جیت –

عثمان آباد ۔لاتور۔ بیڑ قانون ساز کونسل انتخاب، بی جے پی کی جیت –

اورنگ آباد، کل ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ کی جانب سے دیے گئے فیصلے کے بعد آج عثمان آباد ۔لاتور۔ بیڑ قانون سازکونسل حلقہ انتخاب کے ووٹوں کی گنتی کے بعد نتیجے کے اعلان کیا گیا جس میں بی جے پی کے امیدوارسریش دھس کو کامیاب قراردیاگیا۔انھوں نے راشٹروادی کانگریس کے تائیدکردہ امیدوار اشوک جگداڑے کو 76 ووٹوں سے شکت دی۔
واضح رہے کہ عثمان آباد ۔لاتور ۔ بیڑ قانون ساز کونسل حلقہ انتخاب کے لیے 21 مئی کو ووٹنگ ہوئی تھی، مگر عدالتی مداخلت کے سبب ووٹوں کی گنتی اور نتیجے کے اعلان پر حکم امتناع عائدتھا۔ آج ہوئی ووٹوں کی گنتی میں بی جے پی کے امیدوار کو 527 اور انکے حریف امیدوار کو 451 ووٹ ملے۔ کل 1005 ووٹ ڈالے گئے تھے۔ جس میں سے 25 ووٹ ناکارہ قرار دیے گے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

مراٹھواڑہ میں زوردار بارش –

اورنگ آباد : مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد ، عثمان آباد،لاتور ،ہنگولی ، پربھنی اور ناندیڑ …

جواب دیں

%d bloggers like this: