سرورق / خبریں / عالمی امن کانفرنس میں مشہور صحافی منیشا بھلہ وقار صحافت اور سعید انجم آفتاب صحافت ایوارڈ سے سرفراز –

عالمی امن کانفرنس میں مشہور صحافی منیشا بھلہ وقار صحافت اور سعید انجم آفتاب صحافت ایوارڈ سے سرفراز –

نئی دہلی، 18جنوری (یو این آئی) آل انڈیا تنظیم علماء حق کے زیر اہتمام منعقدہ عالمی امن کانفرنس میں مشہور صحافی منیشا بھلہ کووقار صحافت اور سعید انجم کو آفتاب صحافت ایوارڈ سے فلسطینی سفیر عدنان محمدجابر ابوالحئی، مولانا خضر احمد اور مولانا اعجاز عرفی قاسمی کے ہاتھوں نوازاگیا۔

محترمہ منیشا ’ڈیموکریسیا‘ نام کی نیوز پورٹل چلاتی ہیں اور وہ اس سے قبل آؤٹ لک میگزین کی سینئر صحافی رہ چکی ہیں انہیں وقار صحافت کے ایوارڈ سے نوازہ گیا ۔
اس کے علاوہ سعید انجم جو یو این آئی اردو سروس سے منسلک ہیں اور صحافتی خدمات انجام دے رہے ہیں، انہیں آفتاب صحافت ایوارڈ سے نوازا گیا-

Source:UNI

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: