سرورق / خبریں / عازمین حج کا پہلاقافلہ روانہ،وزیر حج کانیک تمناؤں کااظہار –

عازمین حج کا پہلاقافلہ روانہ،وزیر حج کانیک تمناؤں کااظہار –

نئی دہلی، اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج عازمین حج کے پہلےقافلےکو اندرا گاندھی بین الاقوامی هوائی اڈے سے سفر حج پہ روانہ کیا۔

مسٹر نقوی نے عازمین حج کو نیک تمنائیں پیش کیں۔ اس موقع پر دہلی کے وزیرخزانہ اور وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت، حج کمیٹی آف انڈیا کے چیئرمین چودھری محبوب علی قیصر، دہلی حج کمیٹی کے چیئرمین اور ممبر اسمبلی محمد اشراق خان، اقلیتی وزارت کے سیکریٹری امیجنگ لوئی کھم، جوائنٹ سکریٹری جان عالم اورمختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندوں نے حاجیوں کو الوداع کہا اور ان کی بعافیت سفر کی دعا کی۔

دہلی سے کل تین پرواز وں میں 1230 عازمین حج روانہ ہو رہے ہیں۔ دہلی سے جانے والوں میں جموں وکشمیر، اتراکھنڈ اور اتر پردیش کے حج عازمین حج بھی شامل ہیں۔دہلی کے علاوہ آج گیا سے 450، گوہاٹی سے 269، لکھنؤ سے 900 اور سری نگر سے 1020 عازمین حج سر زمین حجاز کے رخ پر روانہ ہو ئےہیں۔

اس بار اقلیتی وزارت نے سعودی عرب حج قونصل خانے، حج کمیٹی آف انڈیا اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ مل کر حج 2018 کی تیاریاں وقت سے بہت پہلے ہی مکمل کر لی تھیں تاکہ حج کو آسان بنایا جاسکے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ حج 2018 کے تقاضے نئی پالیسی کے مطابق پورے کئے جا رہے ہیں۔ نئی حج پالیسی سے حج کا عمل آسان اور شفاف ہو گیا ہے۔ اس پالیسی میں عازمین حج کے لئے مختلف سہولیات کاپورا خیال رکھا گیا ہے۔
حج سبسڈی ختم کئے جانے کے باوجود اس بار سرکاری نظم کےتحت جانے والےعازمین حج کو ہوائی سفر کے لئے 57 کروڑ روپے کم دینےہوں گے۔ گزشتہ سال ایک لاکھ 24 ہزار 852 حاجیوں کے لئے 1030 کروڑ روپے ایر لائنس کمپنیوں کو کرائے کے طور پر دیے گئے تھے جبکہ اس بار حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے جانے والے ایک لاکھ 28 ہزار 702 حاجیوں کے لئے 973 کروڑ روپے دیے جائیں گے جو گزشتہ سال کے مقابلے 57 کروڑ روپے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ حج سبسڈی ختم ہونے اور سعودی عرب میں مختلف نئے ٹیکس کے باوجود آزادی کے بعد پہلی بار سب سے زیادہ ہندوستانی مسلم حجاج کرام سفرحج پرجارہے ہیں۔ آزادی کے بعد پہلی بارملک سے ریکارڈ ایک لاکھ 75 ہزار 25 مسلمان حج کے لئے جا رہے ہیں۔اس سال حج پر جانے والوں میں ریکارڈ 47 فیصد سے زیادہ خواتین شامل ہیں۔ ہندوستان سے پہلی بار 1308 مسلم خواتین محرم (مرد رشتہ دار) کے بغیر حج پر جا رہی ہیں۔
احمد آباد سے 6700، اورنگ آباد سے 350، بنگلورو سے 5550، بھوپال سے 254، کوچین سے 11700، چنئی سے 4000، دہلی سے 19000، گیا سے 5140، گوا سے 450، گوہاٹی سے 2950، حیدرآباد سے 7600، جے پور سے 5500، کولکاتا سے 11610، لکھنؤ سے 14500، منگلور سے 430، ممبئی سے 14200، ناگپور سے 2800، رانچی سے 2100، سری نگر سے 8950، وارانسی سے 3250 لوگ اس سال حج پر جا رہے ہیں۔
17 جولائی کو کولکاتا سے، 20 جولائی کو وارانسی سے، 21 جولائی کو منگلور سے، 26 جولائی کو گوا سے، 29 جولائی کو اورنگ آباد، چنئی، ممبئی، ناگپور سے، 30 جولائی کو رانچی سے، 01 اگست کو احمد آباد، بنگلور، کوچین ، حیدرآباد، جے پور اور 03 اگست کو بھوپال سےعازمین حج روانہ ہوں گے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: