سرورق / خبریں / طوفانی ہوا سے اسکولی عمارت کی چھت اڑگئی درخت کی آڑ میں بڑاحادثہ ٹل گیا۔ کئی افراد زخمی –

طوفانی ہوا سے اسکولی عمارت کی چھت اڑگئی درخت کی آڑ میں بڑاحادثہ ٹل گیا۔ کئی افراد زخمی –

ہنسور:طوفانی ہواؤں سے ایک نئے پرائیویٹ اسکول کی چھت اڑگئی، مگروہاں موجود درختوں کی وجہ سے بڑاحادثہ ٹل گیا۔ یہ واقعہ ہنسور تعلقہ کے رتناپوری کے سادھنا پورا کے وشواشانتی اسکول میں پیش آیا۔ گزشتہ روز دوپہر کو اسکول کے احاطے میں جینوگوڈو اولڈ اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن کی طرف سے اسکول کے لئے مختلف ضروری فرنیچر سمیت بچوں میں کتابیں تقسیم کرنے کا جلسہ منعقد کیاگیاتھا۔ پروگرام شاندارپیمانہ پر منعقدکرنے کے مقصد سے بڑا شامیانہ لگایاگیاتھا۔ پروگرام کے آخری مرحلے میں جب تیزہوائیں شروع ہوگئیں نئے اسکول کی عمارت میں چھت کے لئے لگائے گئے شیٹس اڑنے لگے اور شامیانے گرے،طلبا اور پروگرام میں شریک لوگ خوف سے بھاگنے لگے مگر یہ شیٹس درختوں پرگرنے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوسکا، اور بڑاحادثہ ہونے سے ٹل گیا۔ اگریہ درخت نہ ہوتے توکئی لوگوں کی جانیں جاسکتی تھیں، اس پروگرام میں شرکت کئے ہوئے چند پرانے طلبا کوچوٹیں آئیں ہیں، پروگرام کے آخری مرحلے میں یہ واقعہ پیش آیا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: