سرورق / خبریں / طلباء تعلیمی زندگی کے پانچ سال محنت سے پڑھیں دینیات صفہ فاؤنڈیشن ہوسکوٹے کے زیراہتمام منعقدہ پروگرام سے مقررین کا خطاب

طلباء تعلیمی زندگی کے پانچ سال محنت سے پڑھیں دینیات صفہ فاؤنڈیشن ہوسکوٹے کے زیراہتمام منعقدہ پروگرام سے مقررین کا خطاب

بنگلور – دینیات صفہ فاؤنڈیشن ہوسکوٹے کے زیراہتمام الامین کیمپس تربیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں ایس ایس ایل سی اورپی یو سی سال2018کے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباوطالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔ پروگرام میں مختلف اسکولوں سے آنیکل ، اتی بیلے ، ورتور، وائٹ فیلڈ، کاڈگڑی ، کے آرپورم ، ہوسکوٹے ، وجی پور، چنتامنی دیگر علاقہ کے طلبہ وطالبات ان کے والدین محلہ کے ذمہ دار ن شریک رہے ۔ اس موقع پر بچوں نے اپنی تعلیمی ترقی کے متعلق نیک خیالات کا اظہار کیا اور موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے اندر موجود علمی صلاحیت ومہارت کوابھارا اوربلند خواہشات پیش کئے ۔ ڈاکٹر سید مزمل احمد نے پروگرام کی نظامت کی ۔ انہوں نے کہاکہ اللہ نے ہم سب کواس دنیا میں اشرف المخلوقات بناکربھیجاہے اس لئے ہم سب کے خیالات واخلاق وکردار سب سے اچھے ہوناچاہئے ۔ آج انسان کھانے کا محتاج نہیں ہے لیکن ایک ڈرائیور کی نوکری کرکے زندگی بسر کرلینا کافی نہیں ہے بلکہ آج اقلیتی طبقہ کو ایک بلند بالا تعلیمی شخص اورافسر بن کر ابھرنے کی اشد ضرورت ہے ہر لائن سے اقلیتی طلبہ اورطالبات آگے بڑھ کرآئیں اوردنیا کے کامیاب شخصیتوں میں اپنا نام درج کروائیں ۔ اس موقع پرایم ایل سی رضوان ارشد نے کہاکہ زندگی انمول ہے اوروقت گزر جاتا ہے اسے غنیمت جانیں تعلیمی زندگی کے پانچ سال کو خوب محنت کرکے پڑھیں گے تو زندگی کے پچاس سال پوری عزت وشہرت کے ساتھ گزارسکیں گے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ سرکار کی طرف سے جو بھی سہولت ملنے والی ہے ان طلبہ وطالبات کوپہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔ پروگرام میں وائٹ فیلڈ کے ڈی سی پی عبدالاحد، سی ای ڈی کے فاؤنڈر نو مسلم ڈا کٹر سمیہ اشرف، وجئے سروتی ، ڈاکٹر احمدنثاروغیرہ کو مدعو کیا گیا۔ ڈاکٹر نور خان ہوسکوٹے نے تمام کا شکریا ادا کیا ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: