سرورق / خبریں / ضمنی انتخابات میں شکست پر بی جے پی ممبر اسمبلی نے پارٹی اور حکومت پر کسا طنز ، فیس پوسٹ ہوا وائرل –

ضمنی انتخابات میں شکست پر بی جے پی ممبر اسمبلی نے پارٹی اور حکومت پر کسا طنز ، فیس پوسٹ ہوا وائرل –

لکھنؤ : کیرانہ لوک سبھا اور نورپور اسمبلی ضمنی انتخابات میں شکست کا ٹھیکرا اترپردیش کی یوگی حکومت پر پھوڑتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دو اراکین اسمبلی نے الزام لگایا کہ حکومت کے طریقہ کار اور حکام کے درمیان بدعنوانی کی وجہ سے پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بلیا اور ہردوئی کے ممبران اسمبلی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی تعریف کی مگر اپنے یوگی حکومت پر تہمت لگائی کہ حکومت بدعنوانی روکنے میں ناکام رہی اور یہی ضمنی انتخابات میں شکست کا سبب بنا۔
ہردوئی میں گوپامٔو اسمبلی حلقہ کے ممبر اسمبلی شیام پرکاش نے الزام لگایا کہ ریاست میں افسر بدعنوان ہیں۔ کسان حکومت کے رویے سے ناخوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کے خلاف نہیں ہے مگر افسر بےلگام ہوگئے ہیں اور بدعنوانی کے دلدل سے باہر نہیں نکل پا رہے ہیں۔گذشتہ انتخابات میں بی جے پی نے کرپشن کے خلاف فیصلہ کن لڑائی لڑنے کے وعدےکے ساتھ جیتا تھا جسےحکومت کہیں روک لگاتی نظر نہیں آ رہی ہے۔
اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیام پرکاش نے شاعری کے طور پر پانچ لائن لکھتے ہوئے دعوی کیا کہ مسٹر مودی ملک میں اب تک سب سے زیادہ مقبول رہنما کے طور پر ابھرےہیں اور انہیں کوئی نہیں ہرا سکتا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بھونگیر حادثہ۔تلنگانہ کے وزیراعلی کا اظہار افسوس

حیدرآبادتلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ …

جواب دیں

%d bloggers like this: