سرورق / خبریں / ضلع کے مختلف مقامات پر 433چھاپے : 79گرفتار

ضلع کے مختلف مقامات پر 433چھاپے : 79گرفتار

کاروار:ہلیال تعلقہ بیلوٹگی دیہات کے ایک باغیچے کے گھر میں چھپا کر رکھی ہوئی ایک لاکھ روپئے مالیت کی 450ملی لیٹر گواشراب کو ایکسائز محکمہ کے افسران کی پیر کی رات چھاپہ مار کر ضبط کرلینے کا واقعہ پیش آیاہے۔محکمہ ایکسائز کے ضلع آفیسر ایل اے منجوناتھ نے پریس کانفرنس میں اخباری نمائندوں کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ معاملے کو لیکر سمباجی اپیا منگن گوڈا(62)اور ان کا بیٹا مولیشور (33)کو گرفتارکرلیا گیا ہے، ملزمان اپنے باغ کے گھر میں گولڈن ایس فائل وھسکی کے 50کیس چھپا رکھے ہوئے تھیذخیرہ اندوزی کا مقصد انتخابات کے دوران تقسیم کرنا تھا۔ اس سلسلے میں ضلع ڈپٹی کمشنر کی اطلاع پر جوائنٹ کمشنر کی رہنمائی میں چھاپہ مارا گیا ہے۔ ڈانڈیلی کی ایکسائز آفیسر کویتا کی قیادت میں ایکسائز ٹیم نے دیر رات چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتارکیاگیا ہے۔27مارچ کو انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد ایکسائز محکمہ کی طرف سے ضلع بھر میں اب تک 433مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں اور 79ملزمان کو گرفتارکیاگیا تھا جن میں 69ضمانت پر رہا ہوئے ہیں۔ غیر قانونی شراب فروخت کاری کو لے کر اب تک 36کیس درج کئے جانے کی جانکاری دی۔ مختلف معاملات میں 16سواریوں کو ضبط کرلیاگیا ہے جن میں 2ٹینکر ، 4کار، 1ٹاٹاایس اور8بائک سمیت کل 71.62لاکھ روپیوں کی اشیاء4 ضبط کرلینے کی بات کہی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: