سرورق / بین اقوامی / ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: الیکشن کمیشن کا عمران خان سے تحریری جواب طلب –

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: الیکشن کمیشن کا عمران خان سے تحریری جواب طلب –

اسلام آباد، پاکستان الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر عمران خان سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں تحریری جواب دینے کو کہا ہے۔
پاکستان کی قومی اسمبلی کے لئے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں ووٹنگ کی رازداری کی خلاف ورزی کرنے پر مسٹر عمران خان کو نوٹس جاری کر کے پیر کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی گئی تھی۔
جیو نیوز کے مطابق اس نوٹس پر مسٹر عمران خان کے وکیل بابر اعوان کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ کمیشن نے مسٹر عمران خان کے وکیل کی دلیل سننے کے بعد اس معاملے میں پی ٹی آئی کے سربراہ کو تحریری جواب دینے کی ہدایت دی۔ اس معاملے پر آئندہ سماعت 16 اگست کو ہوگی۔
مسٹر عمران خان نے قومی اسمبلی کی نشست 53 پر ووٹ ڈالنے کے دوران خفیہ طریقے سے ووٹ ڈالنے کے لئے ووٹنگ ا سکرین کے پیچھے جانے کی بجائے اپنے بیلٹ پر ٹیلی ویژن کیمروں کے سامنے کھلے میں مہر لگائی اور اسے دکھایا۔ ضابطہ اخلاق کی اس خلاف ورزی کے لئے نہ تو پریزائڈنگ افسر اور نہ ہی دیگر انتخابی اہلکاروں نے اعتراض کیا۔
پاکستان کے انتخابی قانون کی دفعہ 185 کے مطابق خفیہ طریقے سے ووٹنگ نہیں کرنے کے معاملے میں چھ ماہ کی جیل یا ایک ہزار روپے کا جرمانہ لگایا جا سکتا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: