سرورق / بین اقوامی / صومالیہ میں آرمی بیس پر حملہ،27 فوجی ہلاک –

صومالیہ میں آرمی بیس پر حملہ،27 فوجی ہلاک –

موغادیشو،صومالیہ کے جنوب میں واقع ایک آرمی بیس پر شدت پسند تنظیم الشباب کے حملہ میں 27فوجی مارے گئے۔
تنظیم کے فوجی مہم کے ترجمان عابد آسس ابو مصعب نے کہا ’’ہم نے آرمی بیس پر حملہ خوش کش بمبار سے کیا اور پھر دھاوا بول دیا۔ہم نے 27فوجیوں کو مارڈالا اور کچھ فوجی جنگلوں میں بھاگ گئے‘‘۔
اس حملہ پر سرکار کی جانب سے فوری طور پر کوئی بیان نہیں آیا ہے۔
حملہ سے متاثر آرمی بیس بندر گاہی شہر کسمایو سے 50 کلو میٹر دور قائم ہے۔
الشباب صومالیہ کی مرکزی حکومت کو اکھاڑ پھینکنے اور اپنی شریعہ حکومت بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
الشباب نے گزشتہ جون میں اسی آرمی بیس پر حملہ کیا تھاجس میں سات فوجی زخمی ہوگئے تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: