سرورق / بین اقوامی / صومالیہ: فوجی کیمپ پر الشباب کا حملہ ناکام،جھڑپ میں 87وعسکریت پسند ہلاک –

صومالیہ: فوجی کیمپ پر الشباب کا حملہ ناکام،جھڑپ میں 87وعسکریت پسند ہلاک –

موغا ديشو، صومالیہ کی فورسز نے جوبا السفلی کے ایک فوجی کیمپ پر الشباب کے حملے کیخلاف جوابی کارروائی میں 87 عسکریت پسند ہلاک اور 6 فوجی بھی مارے گئے۔
وائس آف امریکہ کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں نے کیمپ کے ایک حصے پر مختصر مدت کے لیے قبضہ کر لیا تھا۔قائم مقام وزیر اطلاعات عدن اسحاق علی نے سرکاری ٹیلی ویژن پر بتایا کہ الشباب نے فوجی کیمپ کے ایک حصے پر قبضہ کر لیا تھا۔ جس کے بعد ہم نے وہاں مزید فوجی کمک بھیجی اور انھوں نے بڑی کامیابی سے الشباب کو پسپا کر دیا۔انھوں نے بتایا کہ ہمارے 6 فوجی ہلاک ہوئے اور ہماری فورسز نے اپنے آپریشن میں الشباب کو بڑی کامیابی سے شکست دے دی۔ لڑائی میں الشباب کے 87 عسکریت پسند مارے گئے۔
صومالی فوجی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ الشباب نے باردو سے بھری ہوئی 2 گاڑیوں کو دھماکے سے اڑا کر حملہ کیا اور اس کے بعد فائرنگ شروع کر دی۔ پہلے دھماکے میں ہمارے 5 فوجی مارے گئے۔
الشباب کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ عسکریت پسندوں نے کیمپ کو تباہ کر دیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ لڑائی زیادہ وقت کے لیے جاری نہیں رہی اور سرکاری فوجی کیمپ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ہم نے ان کے گولہ بارود کے ذخیرے پر قبضہ کرلیا۔ ان کے 27 فوجی مارے گئے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: