سرورق / خبریں / صفائی کرمچاریوں کے نام پر جعلسازی ناقابل برداشت :سمپت راج

صفائی کرمچاریوں کے نام پر جعلسازی ناقابل برداشت :سمپت راج

بنگلورو۔ مےئر سمپت راج نے کہا کہ اگر صفائی کرمچاریوں کی فہرست میں نقلی ناموں کااندراج کرکے ان کی تنخواہ حاصل کرنے کاپتہ چلا تو متعلقہ بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے ( بی بی ایم پی ) افسروں اورکنٹراکٹرس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔مہادیو پورہ زون کے دفتر میں صفائی کرمچاریوں کی تنخواہ جاری کرنے کے سلسلہ میں دستاویز جانچ کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مےئر نے بتایا کہ جعلی ناموں کا اندراج کرکے تنخواہ حاصل کررہے نجی افراد اور ان کاتعاون کرنے والے افسروں کے خلاف کاروائی کریں گے۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ صفائی کرمچاریوں کی تنخواہ راست طور پر ان کے بینک کھاتوں میں جمع کریں ۔ صفائی کرمچاریوں کی تنخواہ کے معاملہ کولے کر دوبارہ احتجاج ہواتو وارڈ سطح کے افسران کو قصور وار ٹھہراکر ان کے خلاف کارروائی کریں گے ۔ اجلاس کے دوران مےئر نے مہادیو پورہ زون کے صفائی کرمچاریوں کے نام تنخواہ اور بینک کھاتوں پرمشتمل تمام تفصیلات 23جولائی تک بی بی ایم پی صدر دفتر تک پہنچانے کی افسران کو سخت تاکید کی۔انہوں نے کہاکہ اگر 23جولائی تک تفصیلات موصول نہ ہوئیں تو افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔جوائنٹ کمشنر وسنت نے ایک سال قبل جن صفائی کرمچاریوں کو معطل کردیا گیا تھا ، ان کو ضرورت پڑنے پر وارڈوں میں دوبارہ مقرر کرنے کی تجویز پیش کی اوراس کے علاوہ انہیں رعایتی آئی پی ایف کے ساتھ وظیفہ یاب ہونے پر پنشن کی سہولت فراہم کرنے کی تجویز مےئر کے سامنے رکھی گئی ہے۔ اس پرمےئرنے یقین دلایا کہ وہ اس سلسلہ میں بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد سے تبادلہ خیال کرکے اقدام کریں گے۔ بی بی ایم پی ٹیکس اینڈ فائنانس اسٹنڈ نگ کمیٹی کے چےئرمین شیوراج نے بتایا کہ 2011ء مردم شماری کے تحت مہادیو پورہ زون میں 1965صفائی کرمچاری خدمات انجام دے رہے تھے ۔ 2018ء سال کے دوران مزید 817صفائی کرمچاری درکار ہیں ۔ انہیں مرحلہ وار لینے کا یقین دلایا ۔ اس موقع پر ڈپٹی مےئر پدماوتی نرسمہا مورتی کارپوریٹر نیترانارائن ، جوائنٹ کمشنروسنت کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: