سرورق / خبریں / صدر کے خطبے سے اسلامی اصولوں پر حملے والا حصہ حذف کیا جائے: فیڈریشن

صدر کے خطبے سے اسلامی اصولوں پر حملے والا حصہ حذف کیا جائے: فیڈریشن

نئی دہلی 30 جنوری [یو این آئی] مسلم خواتین کی بہبود کی غیر سرکاری تنظیموں کے فیڈریشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر جمہوریہ ہند کے خطاب میں مسلم خواتین کے تعلق سے اظہار خیال کو اسلام کے اصولوں پر راست حملہ قرار دیتے ہوئے حکومت کے اپروچ کی سخت مذمت کی ہے اور صدر سے خطبے کے متعلقہ حصے کو حذف کرانے کی درخواست کی ہے ۔

آج یہاں پریس کلب میں 29 غیر سرکاری تنظیموں کے فیڈریشن نے ایک پریس کانفرنس میں حکومت کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ ملک دوسری سب سے بڑی اقلیت کے جذبات اس طرح مجروح نہ کرے۔

فیڈریشن کی ڈئریکٹر ڈاکٹر اسما زہرہ نے بتا یا کہ 29 جنوری کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے صدر کے خطاب کے ذریعہ حکومت ہند نے جس طرح ملک کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے ووہ انتہائی صدمہ انگیز ہے-

Source:UNI

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: